اگر گاڑی سیلاب کی زد میں آ جائے تو کیا کریں؟

0 1,596

پاکستان کے جنوبی حصوں میں مون سون کی بارشوں نے جو تباہی مچائی ہے، اس کے بعد خاص طور پر کراچی میں ہزاروں گاڑیاں سیلاب سے متاثر ہو چکی ہیں۔ انسانی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ شہریوں کو کروڑوں روپے کی املاک کا بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس میں گاڑیوں کو پہنچنے والا بڑا نقصان بھی شامل ہے۔

پانی کسی بھی گاڑی کے ایکسٹیریئر، انٹیریئر اور انجن کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ کئی واقعات میں یہ نقصان مستقل ہوتا ہے اور آپ کی گاڑی ختم بھی ہو سکتی ہے۔ پاک ویلز آپ کے لیے کچھ ٹپس لایا ہے جو کار فلڈنگ کی صورت میں آپ کی رہنمائی کریں گی۔ ان ٹپس پر عمل کرکے آپ نقصان کو کم سے کم کر سکتے ہیں۔

بارش سے متاثرہ گاڑی کو اسٹارٹ کرنے کی کوشش نہ کریں:

پہلی اور سب سے اہم ٹپ یہ ہے کہ پانی میں اپنی گاڑی کو اسٹارٹ کرنے کی کبھی کوشش نہ کریں کیونکہ اس سے انجن کو مستقل نقصان پہنچ سکتا ہے۔ پانی، خاص طور پر نمکین اور کیچڑ زدہ، آپ کے انجن کو knock up کر دے گا، جو مستقل نقصان کا سبب بنے گا اور آپ کو نیا انجن لگوانا پڑ سکتا ہے۔ بہترین آپشن گاڑی کو مکینک تک tow کر کے لے جانا ہے۔

بیٹری نکال لیں:

اپنی کار کی بیٹری نکال لیں، یوں آپ اسے گاڑی کے دیگر کمپوننٹس چیک کرتے ہوئے الیکٹرک شاکس سے بچائیں گے۔

الیکٹرک سسٹمز چیک کریں:

اگر آپ کی کار کا انجن ٹھیک ہے اور اسٹارٹ کرنے کے لیے ٹھیک لگتا ہے تو کار کے الیکٹرک کمپوننٹس ایک، ایک کرکے چیک کریں۔ اپنی ہیڈلائٹس، انڈیکیٹرز، پاور ونڈوز (اگر ہوں تو)، انٹیریئر لائٹس، ٹرانسمیشن، AC اور انفوٹینمنٹ سسٹم چیک کریں۔ اگر آپ کو محسوس ہو کہ ان میں سے ایک بھی صحیح طریقے سے کام نہیں کر رہا تو اسے مکینک کے پاس لے جائیں۔

سیلاب زدہ گاڑی کا انٹیریئر چیک کریں:

پہلے پانی کا لیول چیک کریں، کیونکہ عموماً یہ ایکسٹیریئر پر نشان چھوڑ جاتا ہے۔ اگر لیول دروازوں سے نیچے ہے تو غالب امکان یہی ہے کہ آپ کا انٹیریئر محفوظ ہے، لیکن اگر پانی کی سطح اس سے اونچی ہے تو یہ آپ اور آپ کی گاڑی کے لیے مسئلہ بن سکتی ہے۔

خشک کرنے کا عمل فوراً شروع کریں:

تو مکینک اور گاڑی کے ورکشاپ تک پہنچنے کا انتظار مت کیجیے؛ خشک تولیوں سے ہی گاڑی کو خشک کرنے کا عمل فوراً شروع کر دیں۔ آپ اس کام کے لیے ویکیوم کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ بارش کے پانی کی کیچڑ جلد ہی جگہ بنا لیتی ہے، اس لیے آپ جتنا جلدی دکھائیں گے، گاڑی کے لیے اتنا ہی بہتر ہوگا۔

کھڑکیاں کھول دیں:

اگر پانی کی سطح کم ہو تو کھڑکیاں یا دروازے کھول دیں، اس سے گندے پانی کی وجہ سے گاڑی میں ہونے والی بدبو کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

بارش سے متاثرہ کار کے آئل اور فلٹرز چیک کریں:

ڈپ اسٹک نکالیں، صاف کریں اور آئل چیک کریں۔ اگر اس میں پانی کے قطرے ہوں تو گاڑی اسٹارٹ مت کریں۔ اسی طرح ایئر اور آئل فلٹرز چیک کریں، کہ ان میں پانی تو نہیں؛ اگر ہو تو گاڑی کو tow کرکے مکینک کے پاس لے جائیں، صاف کروائیں اور پھر اسٹارٹ کریں<

فلوڈ سسٹمز چیک کریں:

جدید ماڈل کی زیادہ تر کاریں sealed ہوتی ہیں، لیکن پرانی کاروں میں بریک، گیئر اور انجن آئل سمیت تمام فیول نکال لینا اور نیا ڈالنا ضروری ہے۔

ٹائروں کے گرد ملبہ چیک کریں:

ٹائروں کے گرد اور گاڑی کے نچلے حصے میں ملبہ اور کیچڑ تلاش کریں اور اسے ہٹائیں۔ یہ باقیات آپ کے ٹائروں کو سخت نقصان پہنچا سکتی ہے، اس لیے گاڑی چلانے سے پہلے ٹائروں کے اردگرد کی جگہ صاف کریں۔

بارش سے متاثرہ کار میں نقصان لمبے عرصے کے لیے ہو سکتا ہے:

سیلاب کی وجہ سے گاڑی کو پہنچنے والا نقصان اور مسائل کا اثر بہت لمبے عرصے تک ہو سکتا ہے۔ آپ کو مہینوں، بلکہ سالوں، تک چند مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس لیے تیار رہیں۔

انشورنس کا مسئلہ:

بیرونِ ملک صارفین کو کار کی فلڈنگ انشورنس ملتی ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں کوئی لوکل مینوفیکچرر اس کی انشورنس نہیں دیتا، اور صارفین کو تمام اخراجات خود برداشت کرنا پڑیں گے۔

اختتام:

ہمیں امید ہے کہ ایسی صورت حال میں یہ ٹپس آپ کی مدد کریں گی۔ ہمیشہ تیار رہیں؛ اس گائیڈ کو فالو کریں، اور آپ سیلاب کی صورت میں پہنچنے والے نقصان کو بڑی حد تک کم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

 

Recommended For You:

Urban Flooding And Buying A New Car-PakWheels Tips!

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.