آپ کو آئل چینج کب کروانا چاہیے؟

گاڑی کا آئل چینج کروانے کے لیے ہمیشہ اوریجنل ایکوئپمنٹ مینوفیکچرر (OEM) کو فالو کرنا چاہیے۔ لیکن کبھی کبھی یہ انجن اور آئل کی کنڈیشن بھی اس کا تعین کرتی ہے کہ آئل کتنے وقفے سے چینج کرنا چاہیے۔

سب سے پہلے یہ بات یاد رکھیں کہ منرل آئل کم مائلیج رکھتا ہے۔ اسے زیادہ سے زیادہ 3,000 کلومیٹرز کے بعد تبدیل کروا لینا چاہیے۔ جبکہ synthetic آئل زیادہ چلتا ہے اور 5,000 سے 20,000 کلومیٹرز تک قابلِ استعمال رہتا ہے۔

آئل چینج کا دورانیہ “کم” کرنے والے عوامل اور حالات:

مختصر فاصلے تک ڈرائیونگ:

ایک سب سے بڑا مسئلہ سرد موسم میں پانچ میل سے کم سفر کرنا ہے کیونکہ اس دوران آئل اپنے موزوں ٹمپریچر تک نہیں پہنچتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آئل کا ٹمپریچر تھرموسٹیٹ کی سیٹنگ پر نہ پہنچے تو پانی اور فیول crankcase میں جمع ہو جاتے ہیں۔

آئل چینج اور روڈ کی دُھول مٹی:

75,000 میل سے زیادہ چلنے والے انجن زیادہ blow-by گیسز، un-burnt فیول اور corrosive ایجنٹس پیدا کرتے ہیں جو crankcase آئل میں داخل ہو جاتے ہیں۔

آئل چینج اور ڈيزل انجن:

ڈیزل زیادہ soot اور تیزابی blow-by پروڈکٹس پیدا کرتا ہے۔

آئل چینج اور Flex فیولز:

الکحل-گیسولین بلینڈز crankcase میں پانی جمع ہونے کا رحجان رکھتے ہیں۔

ٹربو چارجڈ انجن:

ہائی ٹمپریچر بیس آئل اور additives کو نقصان پہنچاتا ہے۔

زیادہ آئل کھپت:

ایک طرف زیادہ آئل کھپت additives کو بھر دیتی ہے، تو دوسری جانب crankcase میں combustion گیسز کے زیادہ blow-by سے تعلق بھی رکھتی ہے۔

گرم حالات:

گرم موسم جیسا کہ صحرائی علاقے میں، عام طور پر قبل از وقت آئل oxidation، volatility مسائل اور additive کی فوری کمی کا سبب بن سکتے ہیں۔

انجن کی لمبی زندگی کی خواہش:

چھوٹے drain intervalsقبل از وقت آئل failure کی صورت میں سیفٹی مارجن کو بڑھاتے ہیں۔

Towing/ہیوی لوڈز:

عام طور پر گرم موسم میں، باریک آئل فلمز، viscosity انڈیکس کو بہتر بنانے والوں کی زیادہ shearing اور آئل میں دھاتوں کے گھسنے کا زیادہ سبب بنتی ہیں۔ ایسی دھاتیں آئل کی لائف کو کم کرتی ہیں، قبل از وقت oxidation، sludge، acids اور deposits کا سبب بنتی ہیں۔

آپ پاک ویلز آٹو اسٹور سے بہت مناسب قیمتوں پر موبل آئل اور lubricants خرید سکتے ہیں۔