سوزوکی آلٹو کی ڈیلیوریز میں تاخیر کیوں؟ وجہ جانئیے

0 3,663

آلٹو سوزوکی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی ہے۔ کمپنی ہر ماہ آلٹو کے 3000 سے زائد یونٹس فروخت کرتی ہے۔ پاک سوزوکی عام طور پر بکنگ کے 4 سے 5 ماہ کے بعد یہ گاڑی ڈیلیور کر دیتی ہے لیکن اب کئی صارفین کی جانب شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ مقررہ وقت کے بعد بھی انھیں گاڑی ڈیلیور نہیں کی گئی۔

اس معاملے کی تحقیق کے بعد ہمیں پتہ چلا کہ آلٹو کے یونٹسں ایک مسئلہ آںے کی وجہ گاڑیوں کی ڈیلیوری میں تاخیر کی جا رہی ہے۔

فیول پائپ میں خرابی

نئی آنے والی آلٹو کے فیول پائپ میں خرابی آںے کے بعد کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کی ڈلیوریز روک دی گئی ہیں اور گاڑی میں آنے والے مسئلے کو حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ تاہم، صارفین کو مسئلہ حل ہونے تک گاڑیاں ڈیلیور نہیں کی جائیں گی۔

افسوسناک بات یہ ہے کمپنی کی جانب کچھ ایسے یونٹس جن میں یہ خرابی پائی جاتی ہے، پہلے ہی صارفین کو فروخت کر دیے گئے ہیں۔ تاہم، اب کمپنی نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ ان یونٹس کو واپس ڈیلرشپ پر لے جا کر فری ٹھیک کروا سکتے ہیں۔

پاک سوزوکی کی سب سے فروخت ہونے والی گاڑی آلٹو میں ایسا مسئلہ کمپنی کے لے ایک تشویشناک عمل ہے لیکن آٹوموٹیو انڈسٹری میں ایسے مسائل آتے رہتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ صارفین کی جانب سے اس مسئلے کی زیادہ شکایات نہیں کی گئیں بلکہ کمپنی نے خود ہی مسئلے کی نشاندہی کرتے ہوئے صارفین کو آگاہ بھی کیا۔

لہذا، تمام صارفین جنہوں نے سوزوکی آلٹو بک کرائی ہے اور ڈیلیوری کا انتظار کر رہے ہیں، انھیں صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ کمپنی کو فیول لائن کا مسئلہ حل کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے لیکن یقین رکھیں کہ مسئلہ حل ہونے کے بعد گاڑیوں کی ڈلیوریز کا آغاز کر دیا جائے گا۔

جن لوگوں نے حال ہی میں سوزوکی آلٹو خریدی ہے، براہ کرم جلد از جلد اپنی کار ڈیلرشپ پر لے جائیں۔

امید ہے کہ مسئلہ حل ہو جائے گا جس کے بعد گاڑی محفوظ طریقے سے چلا سکیں گے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.