لکی موٹرز نے اپنے نام سے کِیا کیوں ہٹا دیا؟
کِیا لکی موٹرز پاکستان لمیٹڈ نے اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے لکی موٹرز کارپوریشن لمیٹڈ رکھ لیا ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ دونوں اداروں کے درمیان پارٹنرشپ ختم ہو چکی ہے۔ اس تحریر میں ہم آپ کو لکی موٹرز کے اس قدم کی وجہ بتائیں گے۔
لکی موٹرز کے قدم کی وجہ:
لکی گروپ پاکستانی مارکیٹ میں پوژو (Peugeot) گاڑیوں کے CKD یونٹس اسمبل کرنے کا لائسنس بھی رکھتا ہے۔ اس کے لیے لکی وہی اسمبلی پلانٹ استعمال کرے گا جہاں کِیا کے ساتھ ساتھ پوژو کی گاڑیاں بھی بنائی جائیں گی۔ کِیا کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت لکی موٹرز پاکستان میں صرف کِیا کی گاڑیاں بنانے/اسمبل کرنے کا پابند نہیں ہے۔ کِیا اور پوژو دونوں برانڈز “لکی موٹرز” کی چھتری تلے ہوں گے۔
لکی موٹرز اور پوژو:
ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ لکی موٹرز پاکستان میں پوژو گاڑیاں مارکیٹ کرے گا۔ کیا ایک نیا ڈیلرشپ نیٹ ورک بنایا جائے گا یا کِیا ڈیلرشپس ہی پوژو کی گاڑیوں کے لیے سیلز اینڈ سروس پوائنٹس بنیں گی؟ ابھی اس کا جواب نہیں ملا۔
ہو سکتا ہے کہ کِیا کی موجودہ ڈیلرشپس ہی پوژو کی ڈیلرشپ بن جائیں۔ اس سے وقت بچے گا اور کمپنی دو مختلف برانڈ کی گاڑیوں کے لیے موجودہ بنیادی ڈھانچے کو بھی استعمال کر سکتی ہے۔ یہ ممکن ہے کیونکہ اگر لکی دونوں برانڈز کو اسمبل کر سکتا ہے تو ڈیلرشپس بھی فروخت اور سروس کر سکتی ہیں۔
پوژو کیا آفر کرے گا؟
لکی موٹرز پوژو برانڈ کی ایک گاڑی متعارف کروانے کے قریب ہے، یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ یہ کارگو وین کی صورت میں ایک چھوٹی کمرشل گاڑی ہوگی یا کوئی سب کومپیکٹ کراس اوور۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ 3 قطاروں والی 7 نشستوں کی SUV کِیا سورنٹو کے بجائے پوژو 5008 پیش کی جائے گی؟ یا 40 لاکھ روپے سے نیچے کی رینج میں پوژو 2008ء کراس اوور؟
دستیاب معلومات کے مطابق لکی پوژو کارز کے ساتھ 40 لاکھ روپے سے کم کی گاڑیوں کو تلاش کر رہا ہے۔ کچھ لائٹ کمرشل گاڑیاں بھی لائن میں ہیں۔ مزید معلومات ملتے ہی اسے آپ کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ پوژو گاڑیوں کی بھروسہ مندی اور دیکھ بھال بھی ایک الگ موقع ہے جس پر پھر کبھی بات کریں گے۔
بنیادی پوائنٹ:
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ لکی کوئی ایسی نئی گاڑی لانچ نہیں کرے گا جو کِیا اسپورٹیج کا پکانٹو کے مقابلے پر آ جائے۔ اور یہ سمجھنا مشکل نہیں کہ ایسا کیوں ہوگا؟ کیونکہ اس کا جواب بالکل آسان ہے کہ اس سے اس کی اپنی گاڑیوں کی سیلز متاثر ہوگی۔ اس لیے کمپنی 20 سے 40 لاکھ میں کوئی چیز ریلیز کر سکتی ہے۔ اس قیمت پر کِیا کی کوئی گاڑی موجود نہیں ہے۔
ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ لکی پوژو کے محدود ماڈلز ریلیز کرے گا، پوری رینج نہیں۔
لانچ کا متوقع وقت:
ہمارے ذرائع کے مطابق کمپنی فروری 2021ء کے قریب ایک پوژو کار لانچ کرے گی۔ لیکن ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے آیا وہ انہی کِیا ڈیلرشپس پر فروخت کیا جائے گا یا نئی ڈیلرشپس بنائی جائیں گی۔
لکی موٹرز اور گروپ PSA کے درمیان مفاہمت کی یادداشت:
لکی موٹرز نے 2019ء میں پاکستان میں پہلی یورپین کار بنانے کے لیے فرانس کے گروپ PSA کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے تحت LKML ملک میں PSA کی مسافر اور لائٹ کمرشل گاڑیاں اسمبل، مینوفیکچر، مارکیٹ اور تقسیم کرے گا۔
گروپ PSA گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بنانے والا ایک فرانسیسی ملٹی نیشنل مینوفیکچرر ہے۔ یہ پوژو، Citroen، DS، اوپیل اور Vauxhall جیسے برانڈز کے تحت گاڑیاں بناتا ہے۔ اس کے علاوہ پوژو یورپ میں PSA کا سب سے بڑا برانڈ ہے۔