نئے اے سی والے نئے کیری ڈبے کی نئی قیمت

0 8,212

 

گزشتہ ہفتے جیسا کہ ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ سوزوکی بولان (کیری ڈبہ) میں آخر کار اے سی دے دیا گیا ہے۔ ہم نے آپ کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور لوگوں کو یہ خبر بہت پسند آئی۔ یہ خبر ستمبر 2021 میں سامنے آئی اور اب سوزوکی بولان نیا ورژن ڈیلرشپ تک پہنچ گیا ہے۔ جس کی نئی تصاویر یہ ہیں:

اس خبر کے ساتھ ایک اور اپڈیٹ یہ ہے کہ سوزوکی بولان کی قیمت میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ ہم نے تصدیق کیلئے جب مختلف سوزوکی ڈیلرشپس سے رابطہ کیا تو ہمیں بتایا گیا کہ کمپنی نے اس کی قیمت میں بھی نظر ثانی کی ہے۔

سوزوکی بولا اے سی کی نئی قیمت

ڈیلرشپ کے مطابق سوزوکی بولان اے سی کی نئی قیمت 1,275,000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 1,178,000 روپے تھی یعنی قیمت میں 87,000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ جائز ہے کیونکہ اب گاڑی میں اے سی بھی دے یا گیا ہے۔

قیمت کا مسئلہ

ہم نہیں سوچتے کہ بڑھتی ہوئی قیمت سوزوکی بولان سے متعلقہ کوئی مسئلہ ہے لیکن جس طرح گاڑی میں اے سی کو فٹ کیا گیا ہے، اس کو ایک مسئلہ کہا جا سکتا ہے۔ اگر آپ اس کو دیکھیں گے تو آپ کو لگے گا کہ کسی ناتجربہ کار شخص نے انہیں فٹ کیا ہے۔ کمپنی ڈیش بورڈ میں اے فٹ کر سکتی تھی اور اس کو بہترین بنا سکتی تھی۔ مزید برآں، نوبس کی کوالٹی بھی اچھی ہو سکتی ہے کیونکہ وہ دیکھنے میں انتہائی قدیم محسوس ہوتی ہے جو کہ اچھی چیز نہیں ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ پاک سوزوکی اس سے بہت بہتر کام کر سکتی ہے اور اسے فوری طور پر کرنا بھی چاہیے۔

اگر فٹنگ بہترین کی جاتی ہے تو اس سے گاڑی کی فروخت میں یقیناً اضافہ ہوگا۔ آخر میں، ہم پاک سوزوکی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، اور ہم امید کرتے ہیں کہ بولان کی فروخت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گا اور یہ گاڑی اپنے حریفوں کا مناسب طریقے سے مقابلہ کر سکے گی۔

سوزوکی بولان میں اے سی آپشن کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کے خیال میں قیمتوں میں اضافہ جائز ہے؟ تبصرے کے سیکشن میں اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.