یاماہا بائکس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

0 977

یاماہا نے ایک بار پھر بائکس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ کمپنی نے رواں سال میں پانچویں بار بائکس کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ ہمیشہ کی طرح یاماہا بائکس میں کوئی اپ گریڈیشن نہیں کی گئی لیکن قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

یاماہا بائکس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے کیا جائے گا۔

یاماہا بائکس کی نئی قیمتیں

یاماہا YB 125Z کی قیمت میں 6000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 184000 روپے سے بڑھ کر 190000 روپے ہو چکی ہے۔

اسی طرح YB 125 DX کی قیمت 198000 روپے سے بڑھا کر 205500 روپے کر دی گئی ہے، یعنی بائک کی قیمت میں 7000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

یاماہا کی تیسری بائک YBR 125 کی قیمت میں 7000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 204000 روپے سے بڑھ کر 211000 روپے ہو چکی ہے۔

کمپنی نے YBR 125G کی قیمت میں بھی 7000 روپے اضافہ کیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 213500 روپے سے بڑھ کر 220500 روپے ہو گئی ہے۔

New Yamaha Bike Prices

یاماہا نے بائکس کی قیمتیں بڑھانے کا سلسلہ سال کے آغاز سے ہی شروع کر رکھا ہے لیکن اس بار کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جب کمپنی نے آخری بار یکم اکتوبر کو اپنی بائکس کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا تو صارفین کا خیال تھا کہ یہ اس سال کا آخری اضافہ ہے لیکن کمپنی نے ایک بار قیمتیں بڑھا کر صارفین کو شدید مایوس کیا ہے۔

افسوسناک بات یہ ہے کہ عوام ان بائکس مینو فیکچررز کا بائیکاٹ نہیں کر سکتے بلکہ صارفین کو یہ بائکس ایک غیر معقول حد تک زیادہ قیمتوں پر بھی خریدنی پڑتی ہیں کیونکہ ان کے پاس کوئی دوسری آپشن موجود نہیں ہے۔لیکن، اب لگتا ہے کہ یہ بائکس بھی ان کی دسترس سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ کیا 2 لاکھ میں ایک نئی 125 موٹر سائیکل خریدنے کا تصور کر سکتے ہیں؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک اور اضافے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ آپ یاماہا سے کیا کہنا چاہیں گے؟ تبصرے میں اپنے خیالات کا اشتراک کریں.

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.