یاماہا نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 6,500 روپے تک کا اضافہ کر دیا

0 2,223

یاماہا موٹر پاکستان نے مختلف ماڈلز کی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 6,500 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق نئی قیمتیں یکم اکتوبر 2020ء سے لاگو ہیں۔

کمپنی کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یاماہاYB125Z DX کی نئی قیمت 1,69,500 روپے ہوگی جبکہ پرانی قیمت 1,63,000 روپے تھی۔ اس کے علاوہ YB125Z اب پرانی قیمت 1,51,000 روپے پر 6,000روپے کے اضافے کے ساتھ 1,57,000 روپے کی ہوگی۔

New Prices

یاماہا کی قیمتوں میں اضافہ:

یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ کمپنی نے سال کے دوران قیمتیں بڑھائی ہیں۔ یاماہا موٹرز اس سے پہلے بھی اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 6,000 روپے تک کا اضافہ کر چکا تھا۔

کمپنی نے یاماہا YB125Z کی قیمت 5,000 روپے اضافہ کرکے 1,51,000 تک پہنچائی تھی۔ یاماہا YBR 125G کی قیمت 1,78,000 روپے کی گئی جبکہ یاماہا YBR125 کی قیمت 1,69,000 روپے تھی۔ دونوں موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بالترتیب 6,000 اور 5,000 روپے کا اضافہ کیا گیا۔

یاماہا YB125Z کی پرانی قیمت 1,46,000 روپے تھی، جبکہ یاماہا YBR 125G کی قیمت 1,72,000 اور YBR125 کی 1,64,000 روپے تھی۔

بجٹ 2020-21ء میں نرمی:

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ حکومت نے بجٹ ‏2020-21 میں ‏ 200ccتک کا انجن رکھنے والی گاڑیوں پر ایمبٹ آف ایڈوانس ٹیکس (AAT) کا خاتمہ کر دیا تھا۔ اپنی بجٹ تقریر کے دوران وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا تھا کہ یہ قدم معاشرے کے نچلے طبقات کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

قیمتوں میں نیا اضافہ پاکستان میں پہلے سے ہی مشکلات کا سامنا کرنے والی آٹو مارکیٹ کو مزید متاثر کرے گا۔ پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کے مطابق مئی 2020ء میں دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کے 38,167 یونٹس فروخت ہوئے۔ یہ سیلز مئی 2019 کی 1,54,782 گاڑیوں کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔ رپورٹ کا کہنا ہے کہ موجودہ مالی سال کے دوران موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی فروخت نے 27 فیصد کمی کا سامنا کیا ہے کہ جس کے پچھلے سال کے 1.64 ملین کے مقابلے میں 1.22 ملین یونٹس ہی فروخت ہوئے۔

آٹو انڈسٹری کے بارے میں تازہ ترین خبروں، اپڈیٹس اور ریویوز دیکھتے رہیں پاک ویلز بلاگ۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.