یاماہا وائی بی-125 زیڈ کو پاکستان میں اپگریڈ ملے گا؟

0 7,959

خبریں آ رہی ہیں کہ یاماہا موٹر کمپنی (YMC) پاکستان میں ‏YB-125Z کا اپگریڈڈ ورژن لانچ کرنے کے لیے تیار ہے۔ خبروں کے مطابق نئی ‏YB-125Zکی قیمت 1,63,500 روپے ہوگی۔

یاماہا ‏YB-125Z کے نئے ویرینٹ کے فیچرز:

نیا ویرینٹ اس ہفتے سے یاماہا کے شورومز پر کالے اور لال رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

نئی موٹر سائیکل کی لیک ہونے والی تصویروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی باڈی شیپ وہی ہے، لیکن کمپنی نے کچھ نئے فیچرز شامل کیے ہیں۔ ان میں فیول ٹینک پر نئے اسٹیکرز، الائے رمز اور فرنٹ ویلز میں ڈسک بریک شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کمپنی صارفین کی ڈیمانڈ پر نئی تبدیلیاں متعارف کروا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی لوکل مارکیٹ میں اپنے قدم جمانا چاہتی ہے؛ اس لیے وہ صارفین کی بات کو سن رہی ہے۔

ہونڈا کے ساتھ مقابلہ:

یاماہا نے ہونڈا کی ‏CG-125F کے مقابلے میں ‏YB-125Z لانچ کی ہے۔ یاماہا کی موٹر سائیکل زیادہ آرام دہ سمجھی جاتی ہے اور اس میں vibration بھی کم ہے۔ اس کے علاوہ یاماہا کی موٹر سائیکل ہونڈا CG-125F کے مقابلے میں سستی بھی ہے کہ جو کمپنی کی جانب سے قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد 1,87,900 کی پڑتی ہے۔

قیمت میں اضافے:

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یاماہا نے پچھلے مہینے میں اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 6,000 روپے تک کا اضافہ کیا تھا۔ کمپنی کے نوٹیفکیشن کے مطابق یاماہا ‏YB-125Z کی نئی قیمت 5,000 روپے کے اضافے کے بعد 1,51,000 ہوگی۔ جبکہ یاماہا ‏YBR-125G کی قیمت اب 1,78,000 روپے اور یاماہا ‏YBR125کی نئی قیمت 1,69,000 روپے ہوگی۔ دونوں موٹر سائیکلوں کی قیمت میں بالترتیب 6,000 اور 5,000 روپے کا اضافہ ہوا۔

یاماہا ‏YB-125Z کی پرانی قیمت 1,46,000 روپے تھی جبکہ ‏YBR-125G کی قیمت 1,72,000 اور ‏YBR125 کی قیمت 1,64,000 روپے تھی۔

بجٹ ‏2020-21 میں نرمی:

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ حکومت نے بجٹ ‏2020-21 کے تحت 200cc تک کے انجن رکھنے والی گاڑیوں پر Ambit of Advance Taxیعنی AAT کا خاتمہ کر دیا ہے۔ بجٹ تقریر کے دوران وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا تھا کہ یہ قدم معاشرے کے نچلے طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.