کراچی میں ‘ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں’ مہم جاری، 4,566 موٹر سائیکلیں ضبط

0 157

کراچی ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ نہ پہننے پر سوموار کو تقریباً 7,471 موٹر سائیکل سواروں کو جرمانے کیے۔ ٹریفک پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے ‘ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں’ مہم کے 22 ویں دن 4,566 موٹر سائیکلیں ضبط کیں۔ پولیس نے جرمانوں کی صورت میں 12 لاکھ روپے بھی وصول کیے۔ 

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (DIGP) ٹریفک کراچی جاوید علی مہر نے کہا کہ 40 ملین کے جرمانے بھی کیے گئے، 3 لاکھ ٹکٹ بھی جاری کیے گئے اور خلاف ورزیوں پر 1,84,000 موٹر سائیکلیں ضبط کی گئیں۔ 

DIGP نے اعلان کیا کہ کراچی پولیس وَن وے کی خلاف ورزی پر بھی ایک اور مہم شروع کر چکی ہے۔ 

DIGP جاوید علی مہر نے یکم جولائی کو میٹروپول میں SSP ٹریفک ساؤتھ کراچی کیمپ آفس میں ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا۔ جاوید علی مہر نے کہا کہ “کسی موٹر سائیکل سوار کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ شہر کی مرکزی شاہراہ شارعِ فیصل پر بغیر ہیلمٹ کے آئے۔” 

دریں اثناء سوِل سوسائٹی اس مہم کو بہت سراہ رہی ہے۔ امید ہے کہ یہ مہم کئی موٹر سائیکل سواروں کی جانیں بچائے گی اور مہلک حادثات کو روکے گی۔ 

اس بارے میں اپنی رائے نیچے تبصروں میں دیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.