الحاج فا نے اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دی – نئی قیمتیں کچھ یوں ہیں

0 347

فروخت میں آنے والی کمی اور اقتصادی بے یقینی کی کیفیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بالآخر یہ ناگزیر تھا کہ آٹوموبائل مینوفیکچررز اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ جاری رکھیں۔ اور حال ہی میں الحاج فا نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا ہے۔ 

کمپنی نے پاکستان بھر میں اپنے ڈیلرز کو یہ سرکلر جاری کیا ہے، نیچے دیکھیں: 

تمام قیمتیں ایکس-فیکٹری ہیں۔ 

1000cc فا X-PV پر ایڈوانس ٹیکس 15,000 روپے ہے جبکہ 1300cc فا V2 پر یہ 25,000 روپے ہے۔ 

فا نے اپنی پرائس لسٹ کے نیچے واضح طور پر یہ لکھا ہے: 

تمام فا گاڑیوں کی قیمتیں بغیر کسی اطلاع کے بڑھائی جا سکتی ہیں اور ڈلیوری کے وقت کی قیمت لاگو ہوگی اور اگر موجودہ ڈیوٹیز/ٹیکسز میں اضافہ ہو یا حکومت کی جانب سے نئی ڈیوٹیز/ٹیکسز لگائے جائیں تو صارف گاڑیوں کی ڈلیوری سے قبل اسے ادا کرنے کا مجاز ہوگا۔ 

فا گاڑیوں کی پرانی قیمتیں کچھ یوں ہیں: 

فا V2: 14,99,000 روپے

X-PV اسٹینڈرڈ: 11,89,000 روپے

X-PV ڈوئل AC: 12,49,000 روپے 

X-PV پاور ایڈیشن: 12,89,000 روپے 

کیریئر ڈیک لیس: 10,34,000 روپے 

کیریئر فلیٹ بیڈ: 10,44,000 روپے 

کیریئر اسٹینڈرڈ: 10,54,000 روپے 

پچھلے ہفتے یاماہا پاکستان نے اپنی پوری لائن اَپ کی قیمتیں بڑھائی ہیں۔ ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔ 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.