الائے ویلز بمقابلہ اسٹیل ویلز – کون سا بہتر اور کیوں؟

0 649

گاڑیوں کے شوقین افراد میں الائے اور اسٹیل ویلز سے متعلق بحث ایک عرصے سے جاری ہے۔ اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ الائے اور اسٹیل ویلز میں سے کون زیادہ بہتر ہے جیسے سوال کا جواب اس بحث سے تو حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے اس موضوع پر لکھنے کا فیصلہ کیا۔ اس مضمون میں دونوں طرز کے ویلز، الائے اور اسٹیل، کے مثبت اور منفی پہلو زیر بحث آئیں گے۔ اس سے قبل ہم قارئین کو ونٹر ٹائرز، سمر ٹائرز اور آل-سیزن ٹائرز کے درمیان مماثلت اور تفریق پر بھی روشنی ڈال چکے ہیں۔ اور آج ہم اس موضوع یعنی الائے ویلز بمقابلہ اسٹیل ویلز – کون بہتر اور کیوں؟ پر بات کر رہے ہیں۔ لوگ اپنی گاڑیوں کے لیے بہترین اور معیاری ٹائرز خریدنے کے لیے اچھی خاصی رقم خرچ کرنے سے نہیں گھبراتے۔ اس وقت دنیا میں تین طرح کے ویلز موجود ہیں؛ اسٹیل، الائے اور کاربن فائبر۔ ان میں سے اولذکر دونوں طرز کے ٹائرز تو عام استعمال میں نظر آتے ہیں تاہم کاربن فائبر عام مسافر گاڑیوں میں شاذ و نادر ہی استعمال ہوتا ہے۔

ان ٹائرز کے درمیان بنیادی فرق ان کی عمر اور انداز پر منحصر ہے۔ یہاں ہم سب سے زیادہ استعمال ہونے والے دو طرز کے ٹائرز یعنی اسٹیل اور الائے پر بات کریں گے۔

الائے ویل:

اس کے مثبت پہلو درج ذیل ہیں:

  • الائے ویلز دیگر طرز کے ٹائرز کی نسبت کم وزنی ہوتے ہیں
  • یہ بہتر رفتار اور تیز تر کارکردگی فراہم کر سکتے ہیں
  • انہیں مختلف سا‏ئز اور انداز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے
  • کم وزن کے باعث یہ سسپنشن پر کم منفی اثرات مرتب کرتے ہیں
  • یہ بریک پیڈل سے گرمائش کو دور کرتے ہیں (بنسبت اسٹیل ویل کے)

الائے ویل کے منفی پہلو یہ ہیں:

  • اسٹیل ویلز کے مقابلے میں یہ جلدی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں
  • تیز نمک والے یا تیزابی پانی کے باعث ان کی خوبصورتی تباہ ہو جاتی ہے

alloy-wheel

اسٹیل ویل

اس کے مثبت پہلو درج ذیل ہیں:

  • الائے ویلز کے مقابلے میں کم قیمت ہوتے ہیں
  • ان کی مرمت آسان ہوتی ہے
  • وزنی ہونے کے باعث یہ برف پوش علاقوں میں بہتر مانے جاتے ہیں۔ برفیلے علاقوں میں ان کی شاہراہوں پر گرفت اچھی مانی جاتی ہے
  • مضبوطی کے باعث جلد اور آسانی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتے
  • عام صورتحال میں ان کی خوبصورتی ماند نہیں پڑتی

اسٹیل ویل کے منفی پہلو یہ ہیں:

  • یہ گاڑی کی کارکردگی اور رفتار پر منفی اثر ڈالتے ہیں
  • موسم گرما میں افادیت کم ہو جاتی ہے (تبش میں اضافی قوت مزاحمت)

les-schwab-steel-wheels

یہ تھے الائے اور اسٹیل ویلز کے چند مثبت اور منفی پہلو۔ اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے ذیل میں موجود تبصرہ خانہ استعمال کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.