FBR آٹو مینوفیکچررز اور ڈیلرز کا آڈٹ کرے گا

0 96

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مالیات، ریونیو اوراقتصادی امور نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کو آٹو مینوفیکچررز اور ڈیلرز کا فارنزک آڈٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

گاڑیوں کے صارفین کے حقوق کی حمایت کے لیے قدم اٹھاتے ہوئے قائمہ کمیٹی نے آن منی اور گاڑیوں کی تاخیر سے فراہمی کی عوامی شکایات کی روشنی میں حکم دیا ہے۔ مزید برآں، ایسے آٹو مینوفیکچررز کی شکایات بھی کی گئی ہیں کہ جن پر بنیادی سیفٹی خصوصیات سے محروم گاڑیاں بنانے کا الزام ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مقامی کار میکرز گاڑیاں بروقت فراہم نہ کرنے پر مقامی صارفین کو 2 ارب روپے ادا کر چکے ہیں۔ FBR کا ایک فارنزک آڈٹ ان پر گاڑیاں وقت پر فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈالے گا۔

اگر آپ مقامی کار میکرز سے گاڑی خرید رہے ہیں تو تاخیر سے فراہمی کوئي نئی یا غیر معمولی چیز نہیں ہے۔ عوام ہمیشہ تاخیر سے فراہمی کی شکایت کرتے آئے ہیں، البتہ کسی حکومتی ادارے نے ان کی شکایات نہیں سنیں۔

یہ مسئلہ باآسانی حل نہیں کیا جا سکتا کیونکہ گاڑیوں کی طلب زیادہ ہے جبکہ رسد محدود ہے؛ اس کا خاتمہ صرف مقامی اسمبلرز کی جانب سے اپنی گنجائش بڑھانے یا نئے اداروں (کِیا، ہیونڈائی وغیرہ) کی جانب سے اپنی گاڑیاں بنانے کا آغاز کرنے سے ہو سکتا ہے۔

اس کے باوجود ایسا لگتا ہےکہ مستقبلِ قریب میں عوام کو اتنے لمبے عرصے کے لیے اپنی گاڑیوں کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا کہ ان کی قیمتیں بڑھ جائیں۔ ان کی قیمتوں میں مستقبل میں مزید اضافہ متوقع ہے، جو انہیں اور مہنگا بنا رہا ہے۔ اس لیے وقت پر فراہمی کی طلب میں اضافہ ہوگا۔

تاخیر سے فراہمی کے مسائل کے علاوہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ہونڈا اٹلس اور ٹویوٹا IMC نے گاڑیوں کی فراہمی میں تاخیر پر صارفین کو 2 ارب روپے کی خطیر رقم بھی ادا کی۔ قارئین کو بتاتے چلیں کہ آٹومیکرز دو ماہ کے اندر گاڑی کی فراہمی کے پابند ہیں بصورتِ دیگر انہیں جرمانے کی صورت میں رقم ادا کرنا پڑتی ہے۔

ہونڈا اور ٹویوٹا کے نمائندگان اجلاس میں موجود تھے جنہوں نے زور دیا کہ انہوں نے اپنی پیداواری صلاحیت بڑھا لی ہے اور اب گاڑیاں 25 دن میں فراہم کر سکتے ہیں۔ گزشتہ سال آرڈرز کی تعداد بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ وقت پر فراہمی نہیں کر پائے تھے۔ آن منی کے معاملے پر کار میکرز نے کہا کہ وہ اس کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

ملک اور بیرونِ ملک سے آٹوموٹِو انڈسٹری کی تمام متعلقہ خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.