ڈائی ہاٹسو کوپن ایکس پلے 2015ء اپنے مالک کی نظروں سے: قیمت، خصوصیات اور تفصیلات

0 259

ہم ضروری سمجھتے ہیں کہ اپنے قارئین کے لیے نئی اور خصوصی تحاریر پیش کریں تاکہ وہ کچھ نیا سیکھ سکیں اور انہیں بہت کچھ نیا پڑھنے کو بھی ملے۔ اسی لگن کے ساتھ اِس مرتبہ ہم اپنے معزز قارئین کے لیے لائے ہیں ڈائی ہاٹسو کوپن ایکس پلے 2015ء کا جائزہ جو اُس کے مالک ہی نے کیا ہے۔ 

یہ کار سب سے پہلے ٹوکیو کار شو میں ایک کونسیپٹ کار کے طور پر پیش کی گئی تھی، جو چھوٹے سائز کی کیٹیگری سے تعلق رکھتی ہے۔ اس کی پیداوار 2002ء میں شروع ہوئی، جو اس کی پہلی جنریشن تھی۔ یہ کار جس کا جائزہ یہاں لیا گیا ہے، دوسری جنریشن سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ 2015ء ماڈل اور ایکس-پلے ویریئنٹ ہے۔ 

ڈائی ہاٹسو کوپن کے ویریئنٹس میں سیرو، روب، کوپن GR اور ایکس-پلے شامل ہیں۔ تمام ویریئنٹس میں انجن اور انٹیریئر تو ایک ہی ہے لیکن ایکسٹیریئر میں کچھ فرق ضرور ہے۔ 

فیچرز 

یہ ایک کنورٹیبل کار ہے اور ایک انوکھی اور اسپورٹی شکل و صورت رکھتی ہے۔ اس کے فیچرز میں آٹو کلائمٹ کنٹرول، ہیٹڈ سیٹس، ٹریکشن کنٹرول، ڈے لائٹ رننگ لیمپس، ABS بریکس، ڈوئل ایئر بیگز اور پُش اسٹارٹ شامل ہیں۔ 

نیچے اس کار کا وڈیو جائزہ بھی دیکھیں: 

تفصیلات

ڈائی ہاٹسو کوپن 660cc ٹربو انجن رکھتی ہے۔ اس گاڑی کا فیول ایوریج ہائی وے پر 24.5 اور شہر کے اندر 20 سے 21 کلومیٹرز فی لیٹر ہے۔ زیادہ رفتار پر اس اس کار نے زبردست پائیداری ظاہر کی۔ 

قیمت 

مالک نے یہ گاڑی 2017ء میں 18 لاکھ روپے میں خریدی تھی۔ اس کے پرزے مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ اس کی ایک ہیڈلائٹ کی قیمت 30،000 روپے ہے۔ ہر 10،000 کلومیٹرز پر اس کی مرمت 6,000 روپے کی پڑتی ہے جس کا مطلب ہے کہ ایک روپیہ فی کلومیٹر سے بھی کم۔ ڈائی ہاٹسو کوپن کی ری-سیل ذرا مشکل ہے کیونکہ یہ جاپانی گاڑی ہے اور صرف دو نشستیں رکھتی ہیں۔ 

اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔ 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.