ڈاکار ریلی ٹیم نے خودکار جیک سے 1 منٹ میں ٹائر تبدیل کرلیے

0 115

اپنی گاڑی کے ٹائر تبدیل کرنا کافی وقت طلب کام ہے۔ گاڑیوں کی دوڑ میں ٹائر تبدیل کرنا ایک اہم مرحلہ ہوتا ہے۔ فارمولا ون جیسی دوڑ میں کہ جہاں مقابلے کے فاتح کا فیصلہ محض چند سیکنڈ کے فرق سے ہوتا ہے، میں اس کام کو پھرتی سے انجام دینا اور بھی اہم ہے۔

فارمولا ون جیسے معروف و مشہور مقابلوں میں تو ٹیمیں بہت وقت اور سرمایہ خرچ کرتی ہیں۔ ان گاڑیوں کے ٹائر تبدیل کرنے کے لیے عملہ بھی مخصوص ہوتا ہے۔ اس عملےکی نہ صرف تربیت کی جاتی ہے بلکہ انہیں بہترین و جدید آلات بھی فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ عین مقابلے کے وقت انہیں کسی قسم کی کوئی مشکل نہ پیش آئے۔

یہ بھی پڑھیں: فارمولا ون مقابلوں میں استعمال ہونے والے مختلف ٹائرز

لیکن چند مقابلے ایسے بھی ہیں کہ جہاں چمچماتے ہوئے ریس ٹریکس نہیں ہوتے بلکہ ریگستان کے اونچے نیچے پہاڑی راستے ہوتے ہیں۔ ڈاکار ریلی ہی کی مثال لے لیں کہ جس میں نہ صرف کٹھن راستوں پر گاڑی دوڑانہ ہوتی ہے اور اگر پنکچر ہوجائے تو ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو خود ہی ٹائر تبدیل کرنا پڑتا ہے۔ ٹایئر تبدیل کرنے میں کافی مشقت لگتی ہے۔ اس کے بعد مقابلے میں گاڑی دوڑانا پہلے سے زیادہ مشکل لگتا ہے۔

ڈاکار ریلی کی ٹیموں نے اس مسئلہ کا حل خود کار جیک کی صورت میں نکالا۔ یہ جیک پنکچر ہوجانے والے ٹائر کو خود کار طریقہ سے اونچا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس طرح نہ صرف ڈرائیور اور اس کے معاون کو مشقت نہیں اٹھانا پڑتی اور ٹائر بھی جلد تبدیل ہوجاتا ہے۔

کرسچن لاویلا نے اپنی ریسنگ ٹیم کی ایک ویڈیو شایع کی ہے جس میں وہ اپنی ٹویوٹا کے ٹائر تبدیلی کرنے کی مشق کر رہے ہیں۔ اس جدید آلہ کی موجودگی میں ڈرائیور اور معاون-ڈرائیور نے صرف ایک منٹ میں ٹائر تبدیل کردکھایا۔ کم از کم میرے لیے تو یہ بہت دلچسپ ہے۔

Training change of wheel session two, team Overdrive Racing Motul Dakar Rally Imperial Toyota Dakar

Posted by Christian Lavieille on Thursday, 1 January 2015

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.