موٹروے پر ٹریفک حادثہ؛ درجنوں گاڑیوں کا تصادم

0 195

آج صبح موٹروے پر پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں درجنوں گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ سکھیکی کے نزدیک شدید دھند کے باعث ہونے والے حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ مزید تفصیلات آنے سے پہلے یہ اندازہ لگانا بھی مشکل ہے کہ مجموعی طور پر اس حادثے سے کتنی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

موسم سرما کی آمد سے ہی پنجاب سمیت پاکستان بھر میں شدید دھند چھا جاتی ہے۔ اس سے نہ صرف شہر کے اندر بلکہ موٹروے جیسی شاہراہوں پر گاڑی چلانے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لازمی پڑھیں: شدید دھند میں سفر کے لیے احتیاطی تدابیر

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل 30 اکتوبر ہی کو دیوالی کا تہوار منایا گیا ہے جس کے بعد پڑوسی ملک بھارت کے متعدد شہر بشمول دہلی اور ممبئی میں فضائی آلودگی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیوالی کی رات دہلی میں ہر طرف دھویں اور دھند کا راج رہا۔ ایک اندازے کے مطابق رات 10 بجے فضائی معیاری انڈیکس 999 تک پہنچ گیا جو مقرر کردہ حد سے 10 گنا زیادہ ہے۔

دنیا کے دیگر ترقی پذیر ممالک کی طرح پاکستان کو بھی فضائی آلودگی کا سنگین مسئلہ درپیش ہے۔ لیکن قابل افسوس امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان (بالخصوص سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے پنجاب کی حکومت) اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے کسی بھی قسم کے ضروری اقدامات اٹھانے کی طرف متوجہ نظر آتی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.