سمندر پار پاکستانیوں کو ایک ہائبرڈ کار ڈیوٹی فری امپورٹ کرنے کی اجازت دینے کی تجویز

0 415

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی ملک کے لیے کاوشوں کو تسلیم کرتے ہوئے مستقبل میں انہیں مزید سہولیات دینے کے لیے وزارتِ سمندر پار پاکستانی و ترقیِ انسانی وسائل (MOPHRD) کے پالیسی پلاننگ یونٹ نے سمندر پاکستانیوں کو 3000cc انجن رکھنے والی ایک ہائبرڈ کار ڈیوٹی فری امپورٹ کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ وزارت سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مسائل حل کرنے اور اُن کی بہبود کے لیے پالیسیاں مرتب کرنے کا کام کرتی ہے۔ وزیر اعظم کے ڈلیوری یونٹ نے وزارت کو سمندر پار پاکستانیوں کے لیے دستور العمل تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ اس تجویز کا باضابطہ نوٹیفکیشن مکمل تفصیلات کے ساتھ نیچے پیش ہے: 

ہائبرڈ کارڈ کی ڈیوٹی فری امپورٹ کی شرط: 

یہ نوٹیفکیشن فارن ایکسچینج ریمیٹنس کارڈ (FERC) رکھنے والے ایسے افراد کو 3000cc انجن تک کی ایک ہائبرڈ کار کی ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت تجویز کرتا ہے، جو دو سال کے عرصے میں 1,00,000 امریکی ڈالرز تک کی ترسیلِ زر کرتے ہیں۔ البتہ کامرس ڈویژن نے یہی نوٹیفکیشن دیگر متعلقہ وزارت اور اداروں کو بھی بھیجنے کی تجویز دی ہے کہ جن میں وزارت صنعت و پیداوار اور انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (EDB) شامل ہیں تاکہ اِس بارے میں اُن کی رائے بھی لی جائے۔ 

دوسری جانب سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت سے اس تجویز پر جلد از جلد رائے طلب کی گئی ہے تاکہ یہ ایوانِ وزیر اعظم کی نشاندہی کے مطابق طے شدہ عرصے میں دستور العمل بن سکے۔ یاد رکھیں کہ نوٹیفکیشن اشارہ کرتا ہے کہ یہ تجویز محدود مدّت کا معاملہ ہے اور حتمی فیصلہ فوری طور پر لینا ہوگا۔ 

اس وقت سمندر پار پاکستانیوں کو صرف تین صورتوں میں ہی کاروں کی درآمد کی اجازت ہے: بیگیج، گفٹ اسکیم اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس۔ ان شرائط کے تحت درآمد کی جانے والی گاڑی پر تمام ٹیکس اور ڈیوٹیاں سمندر پار پاکستانی کے اکاؤنٹ سے غیر ملکی ترسیلِ زر کی صورت میں ادا کی جاتی ہیں۔ اب حکومت ایسے سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت دینا چاہتی ہے جو فارن ایکسچینج ریمٹنس کارڈ (FERC) رکھتے ہیں کہ انہیں 3000cc انجن تک کی ایک ڈیوٹی فری ہائبرڈ کار درآمد کرنے کی اجازت دے رہی ہے۔ یہ ایک اچھا منصوبہ ہے جو سمندر پار پاکستانیوں کی ان کاوشوں کو تسلیم کرے گا کہ جو وہ ملک کی فلاح کے لیے کر رہے ہیں۔ البتہ انتظار کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ حکومت اس سلسلے میں آخری فیصلہ کیا کرتی ہے۔ 

اگر آپ کوئی رائے رکھتے ہیں تو نیچے تبصروں کے حصے میں پیش کیجیے۔ گاڑیوں کے حوالے سے مزید خبروں کے لیے پاک ویلز سے منسلک رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.