ٹویوٹا کرولا جی ایل آئی کی نئی فیس لفٹ کا جائزہ۔

0 809
کرولا کی نئی فیس لفٹ حال ہی میں ٹویوٹا پاکستان کی جانب سے متعارف کروائی گئی اور ہم ٹویوٹا کرولا کی ہائراٹلس گرینڈی کی نئی اور قابلِ ذکر خصوصیات جیسا کہ پش سٹارٹ اگنیشن،سپورٹس موڈ بٹن،ٹریکشن کنٹرول وغیرہ سے بخوبی آگاہ ہیں۔مگر کرولا کے ایک اعشاریہ تین لیٹر لوئر ماڈلزخاصکرٹویوٹا کرولا جی ایل آئی میں نیا کیا ہے؟
gallery-full-2
ڈیزائن کے حوالے سے بات کی جائے تو جی ایل آئی بالکل ویسا ہی نیا ڈیزائن رکھتی ہے جو کہ اٹلس گرینڈی۔سامنے کی جانب نئی شارپ ہیڈ لائٹس بشمول ایل ای ڈی کلیئرنس لیمپس،ایک نئی چھوٹی گرِل جس میں تھوڑا سا کرو م استعمال کیا گیا ہے جبکہ اٹلس گرینڈی میں مکمل کروم کی گرِل رکھی گئی ہے۔ اس کا اگلا بمپر بھی بالکل ایک جیسے ڈیزائن کا حامل ہے جو کے لارجر انٹیک اور جارحانہ سٹائلنگ رکھتا ہے جیسا کہ ہم ہائر سیڈان سپورٹس میں دیکھتے ہیں۔اس کے سائیڈ مررز بھی اب کی بار انٹیگریٹِڈ ٹرن سگنلز کے ساتھ آئے ہیں۔مگر جی ایل آئی اگلے بمپر میں فوگ لائٹس نہیں رکھتی جیسا کہ گرینڈی رکھتی ہے۔پچھلی جانب،آپ کو بالکل ویسا ڈیزائن ہی ملتا ہے جیسا کہ اٹلس گرینڈی رکھتی ہے جو کہ ہوریزانٹل کروم ٹرِم پیس اور نئی ایل ای ڈی ٹیل لائٹس اور اپ ڈیٹِڈ بمپر پر مشتمل ہے۔
gallery-full-5
انجن کے حوالے سے جی ایل آئی میں آپ وہی ایک اعشاریہ تین لیٹر فور ان لائن انجن حاصل کرتے ہیں جو کہ چوراسی بی ایچ پی اور ایک سو اکیس این ایم ٹارک دیتا ہے،یہ تمام ایک فائیو سپیڈ مینویل ٹرانسمیشن اور فور سپیڈ آٹو میٹک ٹرانسمیشن کی ایکسٹرا آپشن کے ساتھ ملتا ہے۔انٹیریئر میں جائیں تو آپ ایک نیا فلیکسن انٹیریئرڈیزائن حاصل کرتے ہیں جو کہ بلیک اور بیج رنگ کے سافٹ ٹچ پلاسٹک ٹرِم پیسِز،آئی ایس او ایف آئی ایکس ریئر چائلڈسیٹ اینکرز، ایک نیا چار سپیکرز پر مشتمل ساؤنڈ سسٹم اورضروری خصوصیات جیسا کہ ایئر کنڈشننگ،پاور مِررز،پاور وِنڈوز،ریئر آرم ریسٹ،کپ ہولڈرزاور ڈیول فرنٹ ایئر بیگز رکھتا ہے۔اس کے ایکسٹیریئر کے رنگ وہی پرانے جیسے ہیں جن میں وائٹ،اایٹیٹیوڈبلیک، سِلور مٹیلک،گریفائٹ،سٹرونگ بلیواور برونز مِکا شامل ہیں۔
Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.