گاڑیوں سے متعلق 4 ٹوٹکے آزمائیں اور زندگی آسان بنائیں!

1 724

گاڑی پر لگے اسٹیکرز اور ان کے نشانات مٹائیں

بہت سے لوگ اپنی گاڑی پر اسٹیکرز لگانا پسند نہیں کرتے۔ اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں اور آپ کی گاڑی پر اسٹیکرز موجود ہیں تو انہیں ہٹانے اور ان کے نشانات مٹانے کے لیے آپ اخبار کا کاغذ استعمال کرسکتے ہیں۔ سب سے پہلے اسٹیکرز کو اپنے ہاتھ سے اتارنے کی کوشش کریں۔ اگر پورا اسٹیکر یا اس کا کچھ حصہ گاڑی پر لگا رہ جائے تو اسے کھرچنے کی کوشش نہ کریں کیوں کہ اس سے گاڑی کا رنگ خراب ہوسکتا ہے۔ جمے ہوئے اسٹیکر اور اس کا نشان صاف کرنے لیے اخبار کے کاغذ کو گیلا کر کے اس حصے پر پھیریں۔ کچھ ہی دیر میں اسٹیکر نرم ہوجائے گا اور آپ اسے باآسانی اتار سکیں گے۔

Bumper sticker on cars

دھندلی ہیڈ لائٹس کو صاف کریں

وقت کے ساتھ ساتھ گاڑی کی ہیڈ لائٹس گدلی اور دھندلی ہوجاتی ہیں۔ گو کہ اس سے ہیڈلائٹس کی روشنی متاثر نہیں ہوتی لیکن یہ بدنما ضرور معلوم ہوتی ہیں۔ گاڑی کی ہیڈلائٹس کو صاف ستھرا اور چمکدار رکھنے کے لیے کسی بھی کمپنی کا ٹوتھ پیسٹ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ سب سے پہلے ہیڈلائٹس کے شیشے پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور پھر اسے کسی صاف کپڑے کا تولیے سے رگڑیں۔ چند ہی منٹ میں چمچماتی ہیڈلائٹس آپ کے سامنے ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ماہر فرد کی طرح اپنی گاڑی کی ڈیٹیلنگ خود کریں!

Toothpaste for headlights

گاڑی کے ڈیش بورڈ کو صاف و شفاف بنائیں

گاڑی میں بہتر سفری تجربے کے لیے ضروری ہے کہ اندرونی حصہ (interior) صاف ستھرا ہو۔ اس حصے میں سب سے اہم گاڑی کا ڈیش بورڈ ہے جسے صاف رکھنا نہ صرف ظاہری بلکہ تکنیکی اعتبار سے بھی ضروری ہے۔ ڈیش بورڈ کو صاف اور چمکدار رکھنے کے لیے آپ زیتون کا تیل استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیش بورڈ کے ظاہری حصے کی چمک میں اضافے کے لیے کافی فلٹر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ کافی فلٹر بہت نرم ہوتے ہیں اس لیے انہیں استعمال کرنے میں کسی قسم کے اسکریچ کا خطرہ باقی نہیں رہتا۔ اس کے علاوہ یہ مٹی اور میل کچیل کو مٹا کر گاڑی کے ڈیش بورڈ کی صفائی ستھرائی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

Olive oil dashboard

ڈگی میں سامان کو ترتیب سے رکھیں

ڈگی میں چھوٹی موٹی چیزیں رکھی جائیں تو وہ لڑھک پڑھک کر ادھر ادھر چلی جاتی ہیں۔ اگر آپ گاڑی کی ڈگی کو صاف ستھرا رکھنا چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ اس کے لیے وہاں چیزیں ترتیب سے رکھیں۔ اس کے لیے آپ پلاسٹک سے بنی چھوٹی بالٹی یا ٹوکری استعمال کرسکتے ہیں۔ چونکہ ایک خالی ٹوکری دوسری ٹوکری کو اپنے اندر سمو سکتی ہے لہٰذا ڈگی میں ایک سے زائد ٹوکریاں بھی باآسانی رکھی جاسکتی ہیں۔ حسب ضرورت انہیں علیحدہ علیحدہ کر کے سودا سلف، کپڑوں اور دیگر اشیا رکھنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھیں: گاڑیوں سے متعلق آسان اور کارآمد ٹوٹکے

Laundry basket in boot

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.