ہونڈا اٹلس کل 9 اپریل کو نئے سوِک ویرینٹس متعارف کرتا ہوا

0 191

ہونڈا اٹلس ویسے تو خاموش ہے لیکن ہونڈا سوِک 1.8 i-VTEC اوریئل کے نئے فیس لفٹ ماڈل کے بارے میں کئی خبریں بہت تیزی سے گردش کرتی رہیں۔ اور جب آٹو مینوفیکچرر نے “ Better Buckle Up” کے نام سے اپنے فیس بک پیج پر ایک ٹیزر امیج اور وڈیو پیش کی، تو خبریں عروج پر پہنچ گئیں۔ ہونڈا کے چاہنے والوں کے لیے یہ بہت بڑی خبر تھی کہ آٹو مینوفیکچرر اپنے 1.8L ویریئنٹ میں LED ہیڈلائٹس متعارف کروانے جا رہا تھا۔

اب بالآخر بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے۔ ہونڈا اٹلس واقعی کل 9 اپریل 2019ء سے اپڈیٹ شدہ سوِک ویریئنٹس پیش کر رہا ہے۔

“نئی” سوِک

سب سے پہلے ہونڈا سوِک 1.8 i-VTEC CVT میں کروز کنٹرول ہوگا – جسے اسپیڈ کنٹرول یا آٹو کروز بھی کہا جاتا ہے۔ یہ فیچر گاڑی کو اپنی رفتار کو خودکار طور پر کنٹرول کرنے کی صلاحیت دیتا ہے۔ سَروو میکانزم سسٹم ڈرائیور کو ایک یکساں رفتار برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ دیگر دو سوِک سیڈانز، ہونڈا سوِک ٹربو اور 1.8 i-VTEC اوریئل، پہلے ہی کروز کنٹرول رکھتے ہیں۔

ہونڈا سوِک 1.8 i-VTEC اوریئل، سوِک سیریز کا دوسرا ویرینٹ، کچھ بیرونی تبدیلیاں بھی پا سکتا ہے۔ کمپنی سیاہ بیک اسٹرپ اور فوگ لائٹس کے اردگرد کروم شامل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اگلے اور پچھلے بمپر پر بھی کروم اسٹرپ ہوگی۔

LED ہیڈلائٹس اور LED فوگ لائٹس اور انڈی کیٹرز کے علاوہ ایک نیا اضافہ شارک فِن انٹینا کا ہو سکتا ہے۔ ہونڈا سوِک اوریئل بوٹ روف میں ممکنہ طور پر کارپٹ بھی پائے گی۔ گو کہ الائے رِمز اسی سائز (16 انچ) میں برقرار رہیں گے، لیکن فیس لفٹ ماڈل میں ان کا ڈیزائن تبدیل ہو سکتا ہے۔ مزید یہ کہ ہونڈا سوِک 1.8 i-VTEC اوریئل میں ایک ٹرنک کور بھی شامل ہو سکتا ہے۔ ساتھ ہی انٹیریئر سیٹ اسٹرپ کا رنگ بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس مرتبہ کالے رنگ کی نشستوں پر سرخ رنگ کی سلائی ہوگی۔

ہونڈا سوِک RS ٹربو

سوِک سیریز میں ہونڈا سوِک ٹربو 1.5 VTEC CVT ویرینٹ مبینہ طور پر ایک نیا انجن کنٹرول مانیٹر (ECM) بھی پا رہی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ بیرونی و اندرونی تبدیلیاں بھی ہوں گے جن میں سامنے اور پیچھے RS مونوگرام ، سیاہ رنگ کی انٹیریئر تھیم، LED ہیڈلائٹس، LED فوگ لائٹس، اگلے اور پچھلے بمپرز پر کروم اسٹرپ اور شارک فِن انٹینا شامل ہیں۔

نیا ویرینٹ 17 انچ کے نئے الائے ویلز اور ایک ٹرنک کور بھی پائے گا۔

“نئی” سوِک کب سے دستیاب ہوگی؟

چند رپورٹوں نے بتایا  کہ نئے ہونڈا سوِک ویرینٹس کی بکنگ 15 اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ البتہ، جب پاک ویلز نے اس کی تصدیق کے لیے ایک ڈیلر سے رابطہ کیا، تو بتایا گیا کہ بکنگ پہلے ہی شروع ہو چکی ہے جبکہ ویرینٹس 9 اپریل 2019ء کو علانیہ لانچ کیے جائیں گے۔ گاڑیوں کی ڈلیوری کا امکان جولائی 2019ء میں ہے۔

قیمت!!!

جہاں ہونڈا سوِک ٹربو بک کروانے کے 10 لاکھ روپے چارج کیے جا رہے ہیں، وہیں ڈیلرز ہونڈا سوِک 1.8 i-VTEC CVT اور ہونڈا سوِک 1.8 i-VTEC اوریئل کی بکنگ کے لیے 12 لاکھ روپے لے رہے ہیں۔

ڈیلرز کے لیے حالیہ نوٹیفکیشن میں ہونڈا اٹلس نے اپنی مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ ہم نے وہ آفیشل ریلیز نوٹس دیکھے کہ سوِک کی قیمتوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یہ اشارہ ہو سکتا ہے کہ ہونڈا قیمت بڑھانے کے لیے فیس لفٹ کی آمد کا انتظار کر رہا ہے۔

ہونڈا سوِک i-VTEC اوریئل کی قیمت اس وقت 32 لاکھ 99 ہزار روپے ہے۔ فیس لفٹ ماڈل میں ان تبدیلیوں کے بعد قیمت میں ایک لاکھ 10 ہزار روپے کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب ہونڈا سوِک ٹربو 1.5 VTEC CVT اس وقت 35 لاکھ 5 ہزار روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔ دونوں ویرینٹس کے درمیان قیمت کا فرق ممکنہ طور پر 4.5 لاکھ روپے تک جانے کا امکان ہے۔

ہونڈا سوِک کے تیسرے ماڈل یعنی 1.8 i-VTEC CVT 1799cc کی قیمت 31 لاکھ 34 ہزار رروپے ہے۔

اس حوالے سے مزید خبروں اور ملکی و غیر ملکی دیگر خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.