(اپڈیٹ) ہونڈا اٹلس 2019ء میں پوری طاقت لگا دے گا – سوِک ٹربو کا اجراء، سوِک X کا نیا فیس لفٹ؟

0 181

تازہ ترین اپڈیٹ (4 فرور ی2019ء) اس خبر پر تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ ہونڈا سوِک ٹربو بلاشبہ ایک جدید ترین آڈیو سسٹم، ایک اپگریڈڈ فیول سسٹم کے ساتھ لانچ ہو رہی ہے اور 17 انچ کے اسپورٹی رِمز کے ساتھ سڑکوں پر دیکھی جائے گی۔

گزشتہ سال ٹویوٹا IMC نے مارکیٹ میں گاڑیوں کی نئی لائن اپ متعارف کروا کر تہلکہ مچا دیا تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ اس سال مقامی آٹو انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دینے کی باری ہونڈا کی ہے۔

ہمارے ذرائع کے مطابق کمپنی آئندہ چند ماہ میں سوِک ٹربو 1.5 دوبارہ لانچ کر رہی ہے اور پاکستان میں اپنے صارفین کے لیے 2019ء سوِک 1.8 کا نیا فیس لفٹ جاری کر رہی ہے۔ ہم نے ہونڈا کے عہدیداروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی البتہ رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔

2016ء میں ہونڈا اٹلس نے پاکستان میں مقامی طور پر اسمبل شدہ پہلی ٹربو چارجڈ گاڑی متعارف کروائی۔ البتہ 2017ء میں انجن ناکنگ کے مسائل کی وجہ سے اسے روک دیا گیا۔ کمپنی نے اس وقت کہا تھا کہ یہ مسئلہ ملک میں ایندھن کے گھٹیا معیار کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ ہونڈا نے اس کی شکایت OGRA (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) کو بھی کی جس کے بعد اتھارٹی نے مبینہ طور پر آئل کمپنیوں کے خلاف ایکشن بھی لیا۔

2017ء کے مقابلے میں فیول کوالٹی میں کچھ خاص نہ فرق پڑنے کو دیکھیں تو یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ سوِک کا ٹربو ورژن تب کیسی کارکردگی پیش کرے گا۔ البتہ سوِک ٹربو کی ری لانچنگ مقامی آٹو انڈسٹری کے لیے ایک اچھا شگون ہوگی۔

مزید برآں، تھائی لینڈ میں سوِک کے فیس لفٹ لانچ، اور یہ جانتے ہوئے کہ ہونڈا اٹلس تھائی لینڈاور انڈونیشیا سے متاثر ہوتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ اس سال سوِک کا فیس لفٹ ہوگا۔ ہمارے ذرائع بھی بتاتے ہیں کہ کمپنی اس سال 2019ء سوِک X کا فیس لفٹ جاری کرے گا۔ البتہ، آنے والے فیس لفٹ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوگی۔

اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.