ہونڈا سوِک 1995ء اور 1999ء اپنے مالکان کی نظر سے: قیمت، تفصیلات اور خصوصیات

0 240

گاڑیوں کے خصوصی و تفصیلی جائزے پیش کرنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس مرتبہ بھی PakWheels.com آپ کے لیے اِن گاڑیوں کے جائزے لا رہا ہے کہ یہ اپنے مالکان کی نظر میں کیسی ہیں: 

ہونڈا سوِک 1995ء (پانچویں جنریشن) 

ہونڈا سوِک 1999ء (چھٹی جنریشن) 

دلچسپ بات، پانچویں جنریشن کی سوِک ابتدائی ‘فاسٹ اینڈ فیوریئس’ فلم میں بھی کام کیا تھا۔ پانچویں جنریشن کی سوِک کو “EG” ہیچ بیک کہا جاتا ہے، جو اپنے زمانے کی زبردست شو کار تھی۔ 

اس ننھی گاڑی کو مزید طوفانی رفتار دینے کے لیے کی گئی مختلف موڈیفکیشنز کے علاوہ اس کا رنگ بھی غیرمعمولی تھا۔ یہ کاریں دیدہ زیب اور شوخ رنگوں کے ساتھ آئیں۔ بلو-گرین پرل کو بہت زیادہ پسند کیا گیا جب یہ پانچویں جنریشن کی سوِک کے ساتھ آیا تھا۔ 

اب آئیے ان کاروں کی تفصیلات دیکھتے ہیں۔ 

سوِک 1995ء پانچویں جنریشن

یہ سوِک کی اوّلین گاڑیوں میں سے ایک تھی کہ جو سلم فرنٹ ہیڈلائٹس کے ساتھ آئی تھی۔ پچھلی گاڑیوں کے مقابلے میں تمام تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ یہ ماڈل پہلی ہی نظر میں گاڑیاں پسند کرنے والوں کو بھا گیا۔ یہ اپنے زمانے کے حساب سے کئی فیچرز سے لیس تھا۔ اس میں پاور اسٹیئرنگ، پاور وِنڈوز اور ڈیش بورڈ کے وسط میں بڑا AC وینٹ تھا جو پچھلی سیٹوں پر بیٹھے مسافروں تک ہوا پہنچاتا تھا۔ یہ گاڑی اپنے وقت میں بہت کسٹمائزایبل تھی اور یہی وجہ ہے کہ ریسرز اور گاڑیوں کے نوعمر شوقین افراد کی پسندیدہ گاڑی تھی۔ 

ابتدائی طور پر یہ گاڑی 1300cc ویرینٹ کے طور پر درآمد کی گئی تھی؛ البتہ جس گاڑی کا ہم نے جائزہ لیا ہے وہ پاکستان میں بنی اور اس میں 1500cc کاربوریٹر انجن تھا لیکن مالک نے اسے EFI انجن میں تبدیل کروا دیا۔ آج گاڑی کے بیشتر پارٹس مقامی طور پر دستیاب ہیں اور اس کا سسپنشن، انجن، انٹیریئر پارٹس وغیرہ باآسانی مقامی مارکیٹ میں مل جاتے ہیں۔ البتہ کیونکہ یہ ماڈل 24 سال پرانا ہے، اس لیے اس کی کچھ ایکسیسریز ہاتھوں ہاتھ نہیں ملتیں لیکن ہونڈا سوِک کے عام صارفین کو اس سے پریشانی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ وہ اس کار کو روزمرہ استعمال میں لاتے ہیں۔ یہ ریسنگ کے شوقین نوجوانوں کی توجہ بھی حاصل کرتی ہے۔ 

سوِک ماڈل کی گراؤنڈ کلیئرنس ٹویوٹا سے کم ہے، لیکن یہ پاکستان کی بیشتر سڑکوں کے لیے کافی ہے۔ صرف بڑے اور گندےگڑھے یا اسپیڈبریکرز اس کی کلیئرنس کو متاثر کریں گے۔ 

معلوم خامیاں 

اس ماڈل میں کچھ عام اور بارہا پیدا ہونے والے مسائل ضرور ہیں۔ جو کچھ یہ ہیں: 

پاور وِنڈوز کو تقریباً ہر سال تبدیل کروانا پڑتا ہے 

ہیڈلائٹ کا رُخ کچھ نیچے کی طرف ہے 

ڈرائیور کے لیے کوئی آرم ریسٹ موجود نہیں جس کی وجہ سے طویل فاصلے کی ڈرائیو تکلیف دہ ہو سکتی ہے۔ 

نتیجہ 

یہ گاڑی اب بھی زبردست ڈرائیو رکھتی ہے، چاہے شہر کے اندر ہو یا طویل فاصلے پر۔ یہ شہر کے اندر اوسطاً 12 سے 13 کلومیٹر فی لیٹر چلتی ہے – جو کچھ حالیہ ماڈلز کے مقابلے میں بھی بہت متاثر کن ہے۔ آج ایک اسٹینڈرڈ 1995ء ہونڈا سوِک 5 سے ساڑھے 5 لاکھ روپے میں دستیاب ہے۔ یہ سوزوکی کلٹس جیسی گاڑیوں کے مقابلے میں اب بھی ایک اچھی گاڑی ہے کیونکہ اس کے ساتھ آپ کو ایک مکمل سیلون کار کا انٹیریئر اور ایک مکمل ڈِگی ملتی ہے۔ 

ان دونوں گاڑیوں کا ریویو نیچے دیکھیں: 

سوِک 1999ء چھٹی جنریشن 

یہ مخصوص 1999ء ماڈل جس کا جائزہ لیا جارہا ہے سوِک VTI اوریل پروس میٹک ہے – پاکستان میں اپنے وقت کی سب سے زیادہ لوڈڈ اور پسندیدہ کار۔ یہ بڑی دلکش اور متوازن باڈی کے ساتھ کشادہ اور آرام دہ انٹیریئر رکھتی ہے۔ یہ مقامی طور پر بننے والی پہلی سوِک تھی جس میں دوسرے لوازمات کے ساتھ ساتھ سن رُوف بھی تھی۔ 

یہ ماڈل پاکستان میں لانچ کی گئی پہلی آٹومیٹک سوِک بھی تھی۔ یہ فور-ویل ڈسک بریکس کے ساتھ آئی – جو ایسی خوبی تھی جس کی ہونڈا نے خوب تشہیر کی اور اس میں ایک EFI انجن کنٹرول سسٹم بھی تھا – یہ بھی سوِک میں اپنی نوعیت کی پہلی سہولت تھی۔ اس ماڈل میں ہونڈا نے ایڈجسٹ ایبل اسٹیئرنگ کالمز بھی شامل کیے۔ یہ مقامی طور پر اسمبل ہونے والی چھٹی جنریشن کی سوک آرام دہ چمڑے کی سیٹیں بھی رکھتی تھی۔ مجموعی طور پر یہ اپنے وقت میں تکنیکی لحاظ سے سب سے جدید اور فیچرز سے بھرپور سوِک کاروں میں سے ایک تھی۔ 

ری سیل 

اس گاڑی کو فروخت کرنا کوئی مسئلہ ہی نہیں کیونکہ اب بھی پاکستان اس کی بہت طلب ہے۔ کنڈیشن کے لحاظ سے اس کی قیمت باآسانی 10 سے ساڑھے 10 لاکھ تک جا سکتی ہے۔ 

مقابلتاً بات کریں تو آج دوسرے ماڈلز سوِک سے زیادہ مہنگے پڑتے ہیں۔ زیادہ اہم بات یہ کہ اس کی شکل و صورت اب بھی اتنی پرانی نہیں لگتی جتنی کہ اس دور کی دوسری گاڑیوں کی لگتی ہے۔ اس لیے یہ اب بھی پسندیدہ سوِک ہے۔ 

معلوم خامیاں 

ایسا نہیں ہے کہ پانچویں جنریشن کی سوِک میں خامیوں کی کوئی طویل فہرست ہے، اس کی خامیاں بہت کم ہیں۔ واحد مسئلہ جو لوگ جانتے ہیں وہ فیول ایوریج کے حوالے سے خدشات ہیں۔ 

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔ 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.