ہونڈا گریز – ہونڈا سِٹی کا چینی انداز جلد متوقع

0 117

ہونڈا نے حال ہی میں اپنی نئی گاڑی ہونڈا گریز سے پردہ اٹھایا ہے۔ اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں جو اس گاڑی کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ چین میں فروخت ہونے والی ہونڈا سٹی کا ہی دوسرا نام ہے جسے چینی معیارات کے مطابق بنایا گیا ہے۔ گریز میں شامل تمام خصوصیات وہی ہیں جو ہونڈا سِٹی کا خاصہ ہیں البتہ اس میں ہونڈا اکارڈ سے ملتے جلتے کچھ انداز ڈالے گئے ہیں۔ اس میں اگلی اور پچھلی دونوں لائٹس کو ایل ای ڈی سے مزین کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ نئی گرل، نئے بمپرز اور پیر رکھنے کی جگہ کا نیا انداز اسے پاکستان میں دستیاب سِٹی سے کچھ مختلف بناتا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کریں: ہونڈا گریز – ہونڈا سِٹی کی متبادل گاڑی

گاڑی کے اندر بھی کوئی قابل ذکر تبدیلیاں نہیں کی گئیں۔ آپ کو وہی تین بنیادوں والا اسٹیرئنگ ہی ملے گا جس میں انجن کو اسٹارٹ یا اسٹاپ کرنے کا بٹن، ٹچ اسکرین، یو ایس بی اور ایچ ڈی ایم آئی پورٹس وغیرہ جیسے متعدد فنکشنز بھی موجود ہیں۔ گریز 1500 سی سی i-VTEC پیٹرول انجن کے ساتھ پیش کی جائے گی جس میں CVT ٹرانسمیشن ہوگا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.