گاڑیوں کے بعد ہونڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتیں میں بھی اضافہ

0 350

گاڑیاں بنانے والے مقامی ادارے ہونڈا، ٹویوٹا اور الحاج فا رواں سال دو مرتبہ اپنی کاروں کی قیمت بڑھا چکے ہیں۔ اور ڈان کے مطابق اب اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بھی بڑھادی ہیں۔ ادارے نے قیمتوں میں 500 سے 3000 روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔ یہ دوسراموقع ہے کہ کمپنی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بڑھائی ہیں، اس سے پہلے بھی قیمتوں میں 500 سے 1000 روپے تک اضافہ کیا جا چکا ہے۔

ہونڈا موٹر سائیکلوں کی تبدیل شدہ قیمتیں یہ ہیں:

نئی قیمتیں پرانی قیمتیں اضافہ
ہونڈا CG-125 109,000 روپے 107,500 روپے 1,500 روپے
ہونڈا CG-125 ڈیلکس 129,500 روپے 126,500 روپے 3,000 روپے
ہونڈا پرائیڈر 100cc 88,000 روپے 87,000 روپے 1,000 روپے
ہونڈا CD-70 64,000 روپے 63,500 روپے 500 روپے
ہونڈا CD-70 ڈریم 68,500 روپے 67,500 روپے 1,000 روپے
ہونڈا CB-150F 165,000 روپے 162,000 روپے 3,000 روپے

موٹر سائیکلوں کی یہ نئی قیمتیں 2 اپریل 2018ء سے لاگو ہیں۔ یہ نرخ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی مسلسل گرتی ہوئی قدر کی وجہ سے تبدیل ہوئے ہیں۔ جنوری میں قیمتیں بڑھانے کے باوجود ادارے نے اپنی تاریخ میں ریکارڈ سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں فروخت کیں؛ اور صرف ایک مہینے میں 1 لاکھ سے زیادہ موٹر سائیکلیں بیچیں۔

آگے بڑھتے ہوئے اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں نئی 250cc کی موٹر سائیکل، 2018ء ہونڈا CB 250F بھی پیش کردی۔ نئی موٹر سائیکل کی قیمت 640,000 ہے۔

ہماری طرف سے صرف اتنا ہی، آٹو موبائل کی دنیا سے مزید جاننے کے لیے pakwheels.com دیکھتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.