ہونڈا پاکستان کی ایئربیگ سے متعلق آگہی مہم

1 336

پاکستان میں ہونڈا گاڑیاں فروخت کرنے والے ادارے ہونڈا ایٹلس نے ایک مرتبہ پھر اپنے صارفین کو گاڑیوں میں ایئربیگز تبدیل کروانے کے لیے طلب کرلیا ہے۔ اس سے قبل ہونڈا پاکستان نے مئی اور اپریل 2017ء میں بھی اسی طرح کی مہم چلائی تھی جس کے تحت کئی گاڑیوں کو فوری سروس فراہم کی گئی تھی۔

اس مرتبہ جن گاڑیوں کے مالکان کو طلب کیا گیا ہے، ان میں یہ شامل ہیں:

ہونڈا سوک (2006-2012)

ہونڈا C-RV (2008-2011)

ہونڈا اکارڈ (2004-2012)

اس ضمن میں گزشتہ ہفتے ہونڈا کی جانب سے قومی اخبارات میں یہ اشہار شائع کروایا گیا تھا:Honda Pakistan Airbag Print Ad

اگر آپ بھی مذکورہ گاڑیوں کے وہی ماڈل رکھتے ہیں تو آپ کو ہونڈا پاکستان کی ویب سائٹ یا پھر قریبی ہونڈا ورکشاپ سے رجوع کرنا چاہیے تاکہ گاڑیاں بنانے والے ادارے کے نمائندے آپ کی گاڑی کو مکمل جانچ سے گزار سکیں۔ اگر آپ کی گاڑی میں ادارے کے نصب شدہ ٹکاٹا ایئربیگز ہی لگے ہوئے ہیں تو ہونڈا پاکستان انہیں بغیر کسی قیمت کے تبدیل کرے گا۔

اس سے قبل ہونڈا کو اس وقت شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا کہ جب انہوں نے گاڑیوں میں ممکنہ خرابی کی اطلاع دینے کے بجائے اپنے صارفین کو “مفت اپگریڈ” کا جھانسہ دیا۔ لوگوں کا اعتراض بالکل بجا تھا کہ ہونڈا نے حقیقت چھپا کر غلطی کی۔ البتہ یہاں یہ بات موضوع بحث نہیں۔ ایک خراب ایئر بیگ گاڑی کے مسافروں کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے اور اس معاملے کی سنگینی کو سمجھا جائے تو ہونڈا پر تنقید کے بجائے اس کی تعریف کرنی چاہیے جس نے تمام معاملے پر مٹی ڈالنے کے بجائے خرابی کو ٹھیک کرنے ذمہ اٹھایا۔honda

ٹکاٹا ایئر بیگز کے ساتھ پہلا مسئلہ سال 2014 میں اس وقت سامنے آیا کہ جب ایک خاتون ہونڈا اکارڈ 2005 میں سفر کرتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ خاتون کی گاڑی کو معمولی حادثہ پیش آیا لیکن خراب ایئربیگ کے اچانک پھٹ جانے سے خاتون کے جسم میں پلاسٹک اور لوہے کے نوکیلے اور باریک ٹکڑے گھس گئے اور یوں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئیں۔ اس واقعے نے ٹکاٹا کو زبردست دھچکا پہنچایا حتی کہ قانونی چارہ جوئیوں اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد جون 2017ء میں یہ ادارہ دیوالیہ ہوگیا۔

ہونڈا بھی ان اداروں میں شامل ہے کہ جو اپنی گاڑیوں میں ٹکاٹا ایئربیگز نصب کرتے آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ نسان، ٹویوٹا، فورڈ، مزدا اور کرائسلر جیسی مشہور و معروف کمپنیاں بھی حفاظی ایئربیگز کے لیے ٹکاٹا ہی پر بھروسہ کرتی ہیں۔

تو اگر آپ ہونڈا کی گاڑیوں اور بالخصوص اشتہار میں دیے گئے ماڈلز استعمال کرتے ہوئے تو ہونڈا 3S سے رابطہ کریں اور خراب ایئربیگز جلد از جلد تبدیل کروائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.