ہونڈا نے اپنی پیداوار محدود کردی: آٹو انڈسٹری کے لیے کڑا وقت

0 301

ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ (HACL) نے 12 سے 21 جولائی تک اپنی گاڑیوں کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈان نے بتایا۔ 

واضح رہے کہ کمپنی گزشتہ دو مہینوں سے ویسے ہی ہفتے کو تعطیل کر رہی ہے۔ 

نان-فائلر مسئلہ اور ہونڈا سوِک، جو HACL کی کل فروخت کا 40 فیصد ہے، پر 10 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) کے نفاذ سے جنوری سے ہونڈا کی فروخت پر دباؤ بہت بڑھا ہے۔ تازہ ترین بجٹ میں حکومت نے مختلف انجن طاقت رکھنے والی گاڑیوں پر 2.5 سے 7.5 فیصد FED لگائی ہے۔ 

جنوری سے پہلے ہونڈا روزانہ 220 گاڑیاں بنا رہا تھا، لیکن جنوری سے کمپنی کی پیداوار 160 گاڑیاں روزانہ تک آ پہنچی ہیں۔ یہ ایسی کمپنی کے لیے ایک بالکل الٹ صورت حال ہے کہ جو ایک سال پہلے ڈبل شفٹ چلا کر گاڑیاں بنا رہی تھی۔ 

آٹوموبائل انڈسٹری ایڈیشنل ٹیکس اور ڈیوٹیز کے بوجھ تلے دب رہی ہے کہ جو بجٹ ‏2019-20ء میں لگائی گئیں جیسا کہ امپورٹ کی جانے والی گاڑیوں پر نئی FED کے علاوہ پانچ فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی ۔ ڈیوٹیز میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی شرح میں آنے والی زبردست کمی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کی راہ ہموار کی۔ 

پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کے مطابق ہونڈا سوِک اور سٹی کی فروخت مالی سال 2019ء کے ابتدائی 11 ماہ میں 39,869 سے گھٹ کے 37,083 تک گرگئی۔ واضح رہے کہ PakWheels.com سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی ہونڈا ڈیلر نے کہا کہ یہ حقیقت نہیں ہے کہ ہونڈا کاروں کی پیداوار بند کر رہا ہے۔ کمپنی صرف مرمت کے کاموں کے لیے پیداوار کو معطل کر رہی ہے، دوسری کوئی وجہ نہیں ہے۔ 

ہم نے ہونڈا کے حکام سے اس معاملے پر بات کرنے کے لیے رابطہ کیا تو انہوں نے سوالات کے جواب نہیں دیے۔ 

مزید برآں، انڈس موٹر کمپنی (IMC) بھی مہینے میں ہفتے کے دو دن تعطیل کر رہی تھی اور اب اس نے بھی اس مہینے کے آٹھ دن گاڑیاں نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، یوں کمپنی کی پیداوار میں ماہانہ دس دنوں کی کمی آ گئی۔ 

حکام نے کاروباری سرگرمیوں میں کمی کی وجہ صارفین کی نئی گاڑیاں خریدنے میں ہچکچاہٹ کو قرار دیا۔ مالی سال 2019ء کے ابتدائی 11 ماہ میں IMC نے گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 47,866 یونٹس کے مقابلے میں 52,314 یونٹس فروخت کیے۔ 

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.