ہونڈا ایٹلس کا نیا نیوی گیشن سسٹم – اہم ترین معلومات!

0 245

اب جبکہ گاڑیاں بنانے والے نئے اداروں کی آمد طے شدہ حقیقت بن چکی ہے، موجودہ کار ساز ادارے بھی نووارد اداروں سے مقابلے کے لیے ضروری تیاریوں میں مصروف ہوچکے ہیں۔ اس ضمن میں ہونڈا نے ایک ہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنی گاڑیوں کو اپگریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ نئے غیر ملکی اداروں کی گاڑیوں کا سامنا کرسکیں۔ ادارے کی جانب سے اپنی نئی گاڑیوں بشمول سوک 2018ء اور اکارڈ 2018 میں نیا نیوی گین سسٹم شامل کیا جانا بھی اس کی ایک مثال ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ہونڈا اپنی نئی سٹی 2018 میں بھی یہی نیا اور جدید نیوی گیشن سسٹم فراہم کرسکتی ہے۔

دستیاب تفصیلات کے مطابق ہونڈا پاکستان میں پہلی مرتبہ آواز شناخت کرنے والا نیوی گیشن سسٹم پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس انتہائی جدید نظام کی موجودگی صارفین کو اپنی آواز کے ذریعے نیوی گیشن استعمال کرنی سہولت فراہم کرے گی۔ یوں ڈرائیو اور دیگر مسافروں کو نیوی گیشن سسٹم کو انگلیوں سے ٹچ (چھونے) کر کے ہدایت دینے کی ضرورت بھی باقی نہیں رہے گی۔

نئے نیوی گیشن سسٹم کی دیگر قابل ذکر خصوصیات یہ ہیں:

  • ٹریفک کی معلومات
  • عمارت کی منزلیں
  • گھر کے نمبر
  • انٹیلیجنٹ سرچ
  • دلچسپی کے مراکز (اضافی معلومات)

honda-upgraded-navigation-system-6

اس سے قبل ادارے کی جانب سے فراہم کیے جانے والے نیوی گیشن سسٹم میں بہت محدود آپشن دستیاب تھے جن میں راستے کے درمیان آنے والے ٹریفک سگنزل کی تعداد، گھر تلاش کرنے کی سہولت، مشترکہ تلاش کی خصوصیت اور دلچسپی کے مراکز کی محدود معلومات وغیرہ بھی شامل ہیں۔

honda-upgraded-navigation-system-7

honda-upgraded-navigation-system-10

honda-upgraded-navigation-system-12

honda-upgraded-navigation-system-15

honda-upgraded-navigation-system-16

honda-upgraded-navigation-system-17

ٹریفک کی معلومات پر مبنی نئی سہولت سے ڈرائیور حضرات جان سکیں گے کہ ان کے لیے کونسا راستہ اختیار کرنا زیادہ مفید ہے۔ مزید برآں نیا نیوی گیشن سسٹم آپ کو گھوں کے نمبر علاوہ عمارت کی مجموعی منزلوں کی تعداد بھی بتاسکے گا۔ جدید ذہانت پر مشتمل انٹیلیجنٹ سرچ کی سہولت بھی اس نئے نیوی گیشن کا حصہ ہے۔ علاوہ ازیں مسافروں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف طرز کے مراکز تجویز کرنے اور اضافی معلومات فراہم کرنے کی خصوصیت بھی اس میں شامل ہے۔

اپنے صارفین کو نیا نیوی گیشن فراہم کرنے کے علاوہ ہونڈا ایٹلس ایک اور بڑا قدم اٹھانے جارہی ہے اور وہ آئنددہ سال 2018 کی پہلی سہ ماہی میں ہونڈا سِوک ٹربو 1.5 کا دوبارہ اجرا ہے۔ اس سے قبل سوک ٹربو کی فراہمی اس وقت منقطع کردی گئی تھی کہ جب اس کے انجن میں معمولی خرابی کی نشاندہی ہوئی۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ایسی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ ہونڈا ایٹلس مقامی تیار شدہ 1200cc ہونڈا برائیو بھی متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.