ہیونڈائی گرینڈ اسٹاریکس جاری – قیمت اور تفصیلات دیکھیں

0 254

ہیونڈائی-نشاط موٹرز نے پاکستان میں اپنے صارفین کے لیے پریمیئم کلاس MPV گرینڈ اسٹاریکس تین ٹرِمز میں لانچ کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس گاڑی کی افتتاحی تقریب امپوریم مال، لاہور میں ہوئی کہ جہاں ہیونڈائی نے پاکستان کے پہلے ڈجیٹل شوروم کا بھی افتتاح کیا۔ 12 نشستوں کی ملٹی-پرپزوہیکل، گرینڈ اسٹاریکس، 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن اور 5-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ 2.4 MPi گیسولین انجن سے لیس ہے جو 6000 rpm پر 175 hp اور 4200 rpm پر 228 Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔

گاڑی کی پیمائش کچھ یوں ہے:

لمبائی: 5150 ملی میٹر

چوڑائی: 1920 ملی میٹر

اونچائی: 1925 ملی میٹر اور گاڑی کی ویل بیس 3200 ملی میٹر کی ہے۔

گراؤنڈ کلیئرنس: 190 ملی میٹر

گرینڈ اسٹاریکس کی خصوصیات اور تفصیلات یہاں دیکھیں

یہ MPV تین ویرنٹس میں مقامی مارکیٹ میں پیش کی گئی ہے؛ ایک مینوئل اور دو آٹومیٹک، جنہیں ہیونڈائی اسٹاریکس M/T، اسٹاریکس A/T-GLS اور سب سے اعلیٰ ہیونڈائی اسٹاریکس-GLX۔ واضح رہے کہ بنیادی ویرینٹ GL کی قیمت 39,99,000 ہے جبکہ GLS کی قیمت 49,99,000 ہے جبکہ دوسری جانب اعلیٰ ترین GLX کی قیمت 51,99,000 ہوگی۔ MPV مقامی مارکیٹ میں کِیا گرینڈ کارنیول کی براہ راست مقابل ہوگی۔

گرینڈ اسٹاریکس ایک ریئر ویل ڈرائیو گاڑی ہے۔ اپنے ہموار ایکسٹیریئر اور پریمیئم کلاس انٹیریئر کی بدولت یہ گاڑیوں کے مقامی شوقین افراد کے لیے تحفہ ہے۔ مزید برآں یہ گاڑی دہری  سن روف رکھتی ہے۔ اس MPV کی خصوصیات، تفصیلات اور تصاویر ذیل میں دیکھیں:

آٹوموٹو دنیا یہ عظیم جنوبی کوریا ادارہ ہیونڈائی-نشاط موٹر پرائیوٹ لمیٹڈ (“HNMPL”) کے نام کے ساتھ ایک مرتبہ پھر پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہوا ہے۔ HNMPL ایک گرین فیلڈ سرمایہ کاری ہے، جو M3 انڈسٹریل سٹی، فیصل آباد میں ہیونڈائی کے لیے ایک کار اسمبلی پلانٹ تیار کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ میاں منشا، بانی و CEO نشاط گروپ نے بھی کہا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں 7,000 گاڑیوں کی پیداوار کی جائے گی؛ البتہ پیداواری صلاحیت اگلے پانچ سالوں میں بڑھا کر 30,000 یونٹس تک جائے گی۔

گرینڈ اسٹاریکس کے تفصیلی جائزے کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.