ہیونڈائی نشاط موٹرز کا باضابطہ اعلان؛ حکومت پاکستان کے ساتھ معاہدہ

0 179

گزشتہ سال کے اوائل میں حکومت کی جانب سے پیش کردہ نئی آٹو پالیسی (2016-2021) نے بہت سے اداروں کو گاڑیوں کے شعبے میں دلچسپی لینے اور پاکستان میں کارخانے لگانے کے لیے راغب کیا ہے۔ اس آٹو پالیسی کی سب سے زیادہ قابل ذکر بات نئے سرمایہ کاروں کو دی جانے والی مراعات ہیں جس کے ذریعے نئے ادارے ٹیکس میں رعایت اور پرزوں کی کم قیمت درآمدات کی سہولت حاصل ہوگی۔

اب آج کی صورتحال ملاحظہ فرمائیں تو ایسا لگتا ہے کہ آٹو پالیسی کے ثمرات ہمارے سامنے ہیں۔ اس کی ایک مثال کوریا کے جانے مانے ادارے ہیونڈائی موٹر کمپنی اور پاکستانی کمپنی نشاط موٹر کے درمیان رواں سال طے ہونے والا معاہدہ بھی ہے جس کے تحت ہیونڈائی نشاط موٹرز کا فیصل آباد میں قائم ہونے والے نئے کارخانے کا افتتاح 20 دسمبر 2017 کو ہونے جارہا ہے۔ اسے پاکستان میں آٹوموبائل انڈسٹری کی تاریخ میں ایک نئے باب کی شروعات کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ ادارے نے اپنے اس منصوبے کا اعلان کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شمولیت کی درخواست کے ساتھ کیا تھا۔

فی الحال ہیونڈائی نشاط چھوٹی مسافر گاڑیاں اور 1000cc انجن کے حامل ٹرک بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بعد ازاں اس فہرست میں مزید گاڑیاں بھی شامل کی جاتی رہیں گی۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اداروں کی جانب سے 40 تا 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری بھی جی جائے گی۔

تو اب ہم امید کرسکتے ہیں کہ بہت جلد کئی نئی اور زبردست گاڑیاں ہمیں نظر آئیں گی اور اس سے گاڑیوں کے شعبے میں موجود طویل اجارہ داری کا خاتمہ ہوجائے گا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.