مہندر KUV: بھارت میں تیار ہونے والی پہلی کراس اوور

0 185

پرتعیش گاڑیوں کی خصوصیات اور روز مرہ معمولات کی سہولت رکھنے والی کراس اوورز آج کل پوری دنیا میں مقبول ہو رہی ہیں۔ SUV کی طرز پر بننے والی قدرے مختصر ان گاڑیوں کو عام طور پر (Crossover Utility Vehicle) CUV کہا جاتا ہے۔ کراس اوورز کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے بھارتی کار ساز ادارے مہندر اینڈ مہندر (M&M) نے بھی اس طرز کی گاڑی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کراس اوور کو آئندہ ماہ جنوری 2016 کے وسط میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ کار ساز ادارے نے اس گاڑی کو کراس اوور کا نام دینے کے بجائے KUV یعنی Kool Utility Vehicle قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: داؤد ابراہیم کی ہونڈائی ایسنٹ نذر آتش کرنے کا اعلان

بھارت کی پہلی کراس اوور مہندر KUV100 ان خریداروں کو متوجہ کرنے کے لیئے بنائی گئی ہے جو ہیونڈائی گرانڈ i10 یا سوزوکی سوِفٹ خریدنا پسند کرتے ہیں۔ البتہ KUV100 کو مذکورہ گاڑیوں کا ہم پلہ کہنا شاید قبل از وقت ہوگا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ گاڑی رینالٹ Kwid کا مقابلہ کرسکتی ہے تاہم اس کی قیمت زیادہ ہونے کے علاوہ انداز بھی زیادہ خوبصورت نہیں۔ رینالٹ کی Kwid 1000 سی سی انجن کے ساتھ پیش کی جاتی ہے جو KUV100 سے 200 سی سی کم ہے۔

Mahindra KUV100 (1)

مہندر KUV100 دو مختلف انجن، 1198 سی سی ٹربو ڈیزل انجن یا 1198 سی سی ایلومینیم پٹرول انجن کے ساتھ پیش کی جائے گی۔ ڈیزل انجن 77 بریک ہارس پاور اور 190 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرے گا جبکہ پیٹرول ورژن 82 بریک ہارس پاور اور 115 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرے گا۔ ٹرانسمیشن کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ بھارت میں اس گاڑی کی پیشگی بکنگ شروع کی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ ستاروں کی پر تعیش اور مہنگی گاڑیاں

مہندر نے اپنی نئی کراس اوور کی تشہیر کے لیئے بالی وڈ کے مشہور اداکار ورون دھون کو سفیر مقرر کیا ہے۔ مہندر KUV کی قیمت 4 سے 6.5 لاکھ بھارتی روپے ہوگی۔ یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ مہندرا KUV انداز کے اعتبار سے واقعی ‘kool’ لگتی ہے۔ اس گاڑی کی تصاویر دیکھنے کے لیئے ذیل میں موجود گیلری ملاحظہ کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.