لاہور کے بعد اب موٹروے پر بھی جدید ای-چالان کا اجرا شروع

1 197

موٹرے وے پولیس کی جانب سے نئے اور جدید نظام اپنانے کے سلسلے میں ای-ٹکٹنگ کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔ اس نظام کو چند روز پہلے ہی لاگو کیا گیا ہے اور اب تک موٹروے پولیس ایک لاکھ سے زائد ای-چالان جاری کرچکی ہے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کا تیار کردہ جدید ای-ٹٹنگ کا یہ نظام لاہور ٹریفک پولیس بھی استعمال کر رہی ہے۔

ای-ٹکٹنگ کی جدید سہولت استعمال کرنے کے لیے موٹروے پولیس افسران کو اینڈرائیڈ اسمارٹ فون اور اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ فراہم کیے گئے ہیں۔ تمام ڈیوائسز آپس میں منسلک ہونے کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کے پاس موجود پرنٹر سے بذریعہ بلوٹوتھ اور اسلام آباد میں موجود PITB کے مرکزی سرور سے بذریعہ تھری جی جڑی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک کی براہ راست صورت حال، گوگل میپ کی شاندار خصوصیت اب پاکستان میں

چالان جاری کرنے اور ادائیگی کے وقت بلوٹوتھ پرنٹر کے ذریعے رسید جاری ہوگی جو خلاف ورزی کے مرتکب فرد کو دی جائے گی۔جبکہ مرکزی سرور ٹریفک کی خلاف ورزیوں، مرتکب افراد اور چالان کی نوعیت سے متعلق تمام معلومات منسلک ڈیوائسز کو بھیجتا اور وصول کرتا ہے۔علاوہ ازیں خلاف ورزی کرنے والے شخص کو چالان جاری ہونے اور ادائیگی کرنے پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھی مطلع کیا جائے گا۔سیکورٹی کے پیش نظر فی الحال چالان سے متعلق معلومات آن لائن دستیاب نہیں ہوں گی۔

اس سے قبل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (National Highway and Motorway Police) قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کاغذی چالان پیش کرتی تھی جسے کسی بھی موٹروے انٹرچینج پر جمع کروایا جاسکتا تھا۔

Motorway Police Old Challan System

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس بذریعہ موبائل فون چالان وصول کرے گی

مستقبل میں اس نظام کو مزید بہتر بنانے اور مسافروں کو موبائل فون اور کریڈٹ کارڈ سے ٹول ٹیکس اور چالان ادا کرنے کی سہولت بھی پیش کیے جانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ اس مجوزہ منصوبے سے موٹرے پر سفر کرنے والوں اور پولیس اہلکاروں کے لیے سہولت پیدا ہوگی اور ٹول پلازہ پر ٹریفک جام کے مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ اس سے قبل موٹرے وے پولیس نے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی مدد سے ای-ٹیگ نظام متعارف کروایا تھا۔ اس نظام کے تحت کثرت سے موٹروے استعمال کرنے والوں کو یکمشت ٹول ٹیکس ادا کرنے کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.