تین نئی کمپنیاں پاکستان میں کار اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائیں گی.

1 214

حکومت پاکستان نے  تین نئی کمپنیوں کو پاکستان میں اسمبلنگ و مینوفیکچرنگ پلانٹس لگانے کی اجازت دے دی ہے.جن تین کمپنیوں کو پاکستان میں کار اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹس لگانے کی اجازت دی گئی ہے ان میں دو جنوبی کورین اور ایک چینی کمپنی شامل ہے جو پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مل کر پاکستان میں تقریباً 37 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک کی سرمایہ کاری کریں گی۔

وزارت صنعت کے سیکریٹری خضر حیات گوندل کا کہنا ہے  کہ وزارت صنعت و پیداوار نے یونائیٹڈ موٹرز پرائیوٹ لمیٹڈ، کیا لکی موٹرز پاکستان لمیٹڈ اور نشاط گروپ کو گرین فیلڈ انویسٹمنٹ کیٹیگری کے تحت پاکستان میں اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ یونٹس لگانے کی اجازت دی ہے۔ تفضیلات کے مطابق  کیا لکی کی جانب سے 19کڑوڑ ڈالرز ، یونائیٹڈ موٹرز کی جانب سے 18 کروڑ 10 لاکھ اور نشاط گروپ کی جانب سے 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان میں کی جائے گی۔              ان تینوں کمپنیوں کی جانب سے جمع کرائے جانے والے دستاویزات  کے مطابق یونائیٹڈ موٹرز ایک چائنیز  کمپنی کی شراکت سے پاکستان میں پلانٹ لگائے گی ،نشاط گروپ جنوبی کورین کمپنی ہونڈائی اور لکی سیمنٹ  جنوبی کورین کمپنی KIA موٹرز کی شراکت سے  پاکستان میں پلانٹس  لگائیں گے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ ان تین نئی کمپنیوں کے آنے سے پاکستان میں گاڑیوں کی مارکیٹ میں تین مشہور کمپنیوں کی اجارہ داری ختم ہو جائے گی اور  گاڑیوں کی مارکیٹ میں  مقابلے کی صورتحال پیدا ہو جائے گی جس کا  براہ راست فائدہ صارفین کو ہو گا.

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.