آٹو ایکسپو 2016: نئی ہونڈا اکارڈ ہائبرڈ سے پردہ اٹھا دیا گیا

0 265

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں جاری آٹو ایکسپو 2016ء میں نئی گاڑیاں ی نقاب کشائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ان میں تازہ ترین اضافہ ہونڈا اکارڈ ہائبرڈ کا ہے کہ جس سے آج نمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔ یہ گاڑی رواں سال کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔ آخری بار اکارڈ کا نیا انداز 2012 میں متعارف کروایا گیا تھا۔

ہونڈا اکارڈ کی نویں جنریشن میں متعدد جدید سہولیات شامل کی گئی ہیں جن کی کمی اس خوبصورت گاڑی کے پچھلے ماڈل میں محسوس کی جارہی تھی۔ نئی ہائبرڈ اکارڈ میں 2 ہزار سی سی چار-سلینڈر انجن لگایا گیا ہے جو 140 بریک ہارس پاور فراہم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ نسلک ہونڈا کی جدید برقی موٹر 196 بریک ہارس فراہم کرتی ہے۔ اس میں ہونڈا کا اپنا E-CVT گیئرباکس لگایا گیا ہے۔ قیمت کے حوالے سے اب تک کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم: ہونڈا HR-V پاکستان میں متعارف کروادی گئی

3 فروری سے شروع ہونے والے آٹو ایکسپو 2016 میں کئی ایک گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کا پاکستان میں دستیاب مصنوعات سے بلواسطہ یا بلاواسطہ تعلق بنتا ہے۔ اس کے علاوہ بھارت میں پیش کی جانے والی گاڑیاں دیکھ کر ہم پاکستانیوں کو یہ باور کروانا بھی ہے کہ انہیں حلال کمائی کے بدلے کیا اور کس معیار کی گاڑیاں دی جارہی ہیں۔ ایک بار ہم تمام معاملات سمجھ گئے تو پھر ہی پاکستانی کار ساز اداروں اور حکومت سے پرانی ٹیکنالوجی کی حامل غیر معیاری گاڑیوں اور ان کی مہنگی قیمت سے متعلق سوال پوچھ سکیں گے۔

پاکستان میں ہونڈا ایٹلس کی جانب سے عام اکارڈ پیش کی جارہی ہے جس کی قیمت 1 کروڑ روپے سے بھی زیادہ ہے۔ یہ اگلے پہیوں پر چلنے والی ایک عام فیملی سیڈان گاڑی کے لیے بہت زیادہ ہے۔ ایسی گاڑیوں پر ٹیکسز بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں یوں ان کی قیمت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ بھارت میں پیش کی جانے والی اکارڈ ہائبرڈ 2 ہزار سی سی انجن کی حامل ہے اس لیے قیمت میں کمی کی توقع رکھی جاسکتی ہے۔ پھر بھی یہ گاڑی مستقبل قریب میں شاید ہی پاکستان پیش کی جائے۔ اگر آپ اکارڈ ہائبرڈ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پھر آپ کو چند سال انتظار کرنا ہوگا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.