راولپنڈی میں پٹرول پمپوں پر “ہیلمٹ نہیں تو فیول نہیں” قانون کی خلاف ورزی

0 160

حال ہی میں راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے حادثات اور ان کے نتیجے میں ہونے والی اموات کو روکنے کے لیے ایک روڈ سیفٹی مہم “ہیلمٹ نہیں تو فیول نہیں” شروع کی۔ لیکن کئی پٹرول پمپ، بالخصوص شہر کے نواح میں کام کرنے والے، اس مہم کو نظر انداز کیے ہوئے ہیں۔ یہ مہم ہائی کورٹ کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں کے لازمی ہیلمٹ پہننے کے حکم کے بعد شروع ہوئی تھی۔ اس مہم میں انتظامیہ نے اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے تمام موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فروخت کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔ 

اس شرط پر عمل درآمد نہ کرنے والے پٹرول پمپوں پر عالم یہ ہے کہ موٹر سائیکل سوار ایندھن حاصل کرنے کے لیے کسی سے ہیلمٹ پکڑتے ہیں اور پٹرول بھروا کر بغیر ہیلمٹ کے یہ جا وہ جا! 

CTP ترجمان نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس (CTP) انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ہدایات کو نافذ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ CTP ایسی شکایات سے نمٹنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے، اور موٹر سائیکل سواروں میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے انہوں نے سفر کے دوران ہیلمٹ پہننے اور ٹریفک قوانین کی پیروی کرنے کے لیے موٹر سائیکل سواروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے مہم کو تیز تر کیا۔ 

راولپنڈی چیف ٹریفک پولیس آفیسر بن اشرف نے موٹر سائیکل سواروں کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی سنجیدہ اور مہلک حادثے سے بچنے کے لیے ہیلمٹ کا استعمال کریں۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ ٹریفک وارڈنز بغیر ہیلمٹ کے سفر کرنے والوں پر جرمانے کر رہے ہیں اور موٹر سائیکلیں ضبط بھی کی جا رہی ہیں۔ بنیادی مقصد موٹر سائیکل سواروں اور سڑک پر موجود دوسرے لوگوں کا تحفظ اور جان لیوا حادثات کو روکنا ہے۔ 

مزید برآں، بن اشرف کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کو ٹوٹے پھوٹے یا ناکارہ موٹر سائیکل پرزوں کی مرمت کروانے کا بھی کہا گیا ہے۔ ٹوٹی پھوٹی یا ناقص موٹر سائیکل چلانے والوں پر بھی جرمانے کیے جائیں گے، انہوں نے کہا۔ 

عام تصور کے برخلاف جرمانے کرنے کا مقصد کوئی تادیبی کارروائی کرنا نہیں۔ مقصد موٹر سائیکل سواروں کو قانون کا پابند بنانا اور ٹریفک حادثات کو کم کرنا ہے۔ ہزاروں موٹر سائیکل سواروں کو شعور اجاگر کرنے کی مہم کے دوران آگہی دی گئی ہے، بن اشرف نے دعویٰ کیا۔ 

اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.