پاک سوزوکی نے اپنی کاروں کی قیمت میں 90,000 روپے تک کا اضافہ کر دیا

0 208

پاک سوزوکی جنوری 2020ء سے اپنی کاروں کی قیمتوں میں 7 فیصد تک اضافہ کر رہا ہے۔ 

ہمارے قابلِ اعتماد ذرائع کے مطابق آلٹو VXR کی قیمت میں 90,000 روپے جبکہ آلٹو VXL AGS میں 80,000 روپے کا اضافہ ہوگا۔ یہ معلوم نہیں کہ کمپنی یہ اضافہ کیوں کرے گی، لیکن بہر صورت عوام اضافے کے لیے تیار ہو جائیں۔ مکمل فہرست یہ ہے: 

سوزوکی کاروں کی قیمتیں
ماڈلز نئی قیمتیں  – پاکستانی روپے  پرانی قیمتیں – پاکستانی روپے اضافہ – پاکستانی روپے فیصد 
راوی  999,000 941,000 58,000 6.16%
بولان 1,099,000 1,050,000 49,000 4.67%
بولان کارگو  1,040,000 990,000 50,000 5.05%
ویگن آر VXR  1,605,000 1,540,000 65,000 4.22%
ویگن آر VXL 1,695,000 1,625,000 70,000 4.31%
آلٹو VXR 1,398,000 1,308,000 90,000 6.88%
آلٹو VXL AGS 1,598,000 1,518,000 80,000 5.27%
سوئفٹ DLX NAVI 1,995,000 1,905,000 90,000 4.72%
سوئفٹ AT NAVI 2,140,000 2,050,000 90,000 4.39%

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کمپنی اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھائے گی۔ صرف 2019ء میں ہی کمپنی نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گھٹتی ہوئی قدر اور حکومت کی جانب سے FED ٹیکس لاگو کرنے کی وجہ سے متعدد بار اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ 

پاک سوزوکی اپنی انٹری لیول اور مڈ رینج کی کاروں کی وجہ سے ملک میں گاڑیوں کی فروخت کا اہم حصہ رکھتا ہے۔ البتہ 30 سال سے چلنے والی مہران کے خاتمے نے مستقبل میں کمپنی کی فروخت کے حوالے سے متعدد سوالات اٹھائے۔ پاک سوزوکی کا یہ مشہور زمانہ ماڈل لوکل مارکیٹ میں کمپنی کی مجموعی کار فروخت کا بڑا حصہ ہوتا تھا۔ آٹومیکر نے مہران کے متبادل کے طور پر اپنی 660cc آلٹو متعارف کروائی، جس نے مایوس نہیں کیا۔ اپنے آغاز سے اب تک کمپنی ہر مہینے اس کے 4,000 سے زیادہ یونٹس فروخت کر چکی ہے، اگست کے سوا کہ جس میں اس نے آلٹو کے 3,435 یونٹس بیچے۔

پاک سوزوکی کی مجموعی فروخت نومبر میں پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 31.31 فیصد کم ہوئی۔ اسی طرح مالی سال ‏2019-20ء‎ کے ابتدائی پانچ مہینوں میں ہم نے پاک سوزوکی کی کاروں میں سال بہ سال کی بنیاد پر 30.06 فیصد کمی دیکھی۔ علاوہ ازیں یہ بھی واضح رہے کہ کمپنی نے اس عرصے میں کسی غیر پیداواری دن کا سامنا نہیں کیا، جیسا کہ مقامی مارکیٹ میں دوسرے آٹومیکرز کر رہے ہیں۔ 

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.