2 نئی سوزوکی موٹر سائیکلیں متعارف؛ تفصیلات جانیے!
چھوٹی گاڑیوں کے لیے لاثانی شہرت رکھنے والا ادارہ پاک سوزوکی موٹر سائیکل کے شعبے میں بھی مناسب ساکھ کا حامل ہے۔ پاک سوزوکی نے موٹر سائیکلوں کی مارکیٹ میں اپنی ساکھ بہتر بنانے کے لیے دو نئی بائیکس پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ان میں سوزوکی GSX-R600 بھی شامل ہے جسے 19,50,000 روپے میں متعارف کروایا گیا ہے۔ یہ مہنگی بائیک خاص طور پر ان لوگوں کے لیے پیش کی گئی ہے جو اسپورٹی انداز اور سبک رفتاری کا شوق رکھتے ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایما پرو ریسنگ سیریز میں سوزوکی GSX-R600 کو اس وقت نمایاں جگہ حاصل ہوئی جب اس نے سال 2012ء کے مقابلوں میں 600cc چیمپیئن شپس اپنے نام کرلیں۔ ان چیمپیئن شپس میں ڈیٹونا اسپورٹ بائیک، سُپر اسپورٹ ویسٹ اور سُپر اسپورٹ ایسٹ بھی شامل ہیں۔ اس موٹر سائیکل کا پہلا ماڈل ’جکسر‘ کے نام سے 1992ء میں پیش کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں اسے دنیا کی پہلی فیول-انجیکٹڈ موٹوکروس بائیک ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ سوزوکی GSX-R600 کی دیگر نمایاں خصوصیات یہ ہیں:
آگے بڑھتے ہیں اور بات کرتے ہیں پیش کی جانے والی دوسری موٹر سائیکل یعنی سوزوکی GR 150 کی۔ پاک سوزوکی نے اس موٹر سائیکل کو 150cc بائیکس کے میدان میں سبقت حاصل کرنے کے لیے پیش کیا ہے۔ اس سے قبل اسی مارکیٹ میں سوزوکی GS 150 بھی پیش کی جارہی ہے اور ادارے کو بہت اچھا ردعمل مل رہا ہے۔ اب GR 150 کے ذریعے سوزوکی اس طرز کی موٹر سائیکلوں پر اپنی گرفت مزید مضبوط کرے گا۔ پاک سوزوکی نے کہا ہے کہ GR 150 سے اسے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں جن میں ادارے کے نام کو بہتر بنانے کے علاوہ خریداروں میں اضافے کی امیدن بھی شامل ہے۔ سوزوکی GR 150 کی قیمت 2,19,000 روپے رکھی گئی ہے۔ اس موٹر سائیکل کی چنیدہ خصوصی درج ذیل ہیں: