پاک ویلز کراچی آٹو شو کے ساتھ سال 2015 کے یادگار اختتام کے لیے پر عزم

0 147

سال 2015 مکمل ہوا چاہتا ہے اور پاک ویلز اس سال کا اختتام یادگار بنانے کے لیے شہر قائد میں کراچی آٹو شو 2015 کا انعقاد کر رہا ہے۔ روشنیوں کے شہر کراچی میں پاک ویلز کی جانب سے یہ تیسرا بڑا گاڑیوں کا میلہ ہوگا۔ اس سے قبل 2013 اور 2014 میں بھی پاک ویلز نے شاندار پروگرام کیا تھا جسے شہر کراچی کے باسیوں نے بھرپور پزیرائی سے نوازا۔

سال 2013 میں پاک ویلز نے پہلی بار 200 گاڑیوں کے ساتھ کراچی میں آٹو شو منعقد کیا جس میں 30 ہزار سے زائد حاضرین نے شرکت کی۔ اگلے سال یعنی 2014 میں پاک ویلز نے گاڑیوں کی دگنا تعداد کے ساتھ پروگرام کو وسعت دی اور تقریباً 75 ہزار شرکاء کو 400 گاڑیاں دیکھنے کا موقع فراہم کیا۔ رواں سال ہونے والے کراچی آٹو شو میں کیا کچھ ہونے والا ہے؟ اس کا اندازہ آپ پچھلے دونوں پروگرامات کی کامیابی سے بخوبی اندازہ لگاسکتے ہیں۔

آٹو شو میں اپنی گاڑی کے ہمراہ شرکت کے لیے رجسٹریشن کروائیں

کراچی سے قبل پاک ویلز نے فیصل آباد میں گاڑیوں کا میلہ سجایا جس میں قدیم تاریخی شہر کے رہائشیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پاک ویلز نے آٹو شو کے ذریعے نہ صرف گاڑیوں کے شوقین افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا بلکہ دیگر شعبوں میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے بھی بہترین تفریحی موقع فراہم کیا۔ اب پاک ویلز آٹو شو صرف گاڑیوں کا میلہ ہی نہیں بلکہ مکمل خاندان، چھوٹے بڑے، بوڑھے اور خواتین کے لیے مکمل تفریح کا سامان رکھتا ہے۔ فیصل آباد آٹو شو 2015 میں پاک ویلز نے خوش قسمت حاضرین میں بذریعہ قرعہ اندازی انعامات بھی تقسیم کیے جن میں LED ٹیلی ویژن، موبائل فون، فلموں کے ٹکٹ وغیرہ شامل ہیں۔ پروگرام کے اسپانسرز نے بھی شرکاء کو مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے اور انعامات جیتنے کا موقع فراہم کیا۔

اب پاک ویلز پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بروز ہفتہ 26 دسمبر 2015 کو ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔ پاک ویلز کراچی آٹو شو 2015 میں آپ کو نئی و پرانی، جدید و قدیم،عجیب و غریب، چھوٹی اور بڑی غرض کہ ہر طرح کی گاڑیاں نظر آئیں گی۔ جانے سے پہلے ذیل میں موجود پاک ویلز فیصل آباد آٹو شو 2015 کی ویڈیو سے لطف اندوز ہونا ہر گز نہ بھولیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.