پاک ویلز آٹو شو 2016 کا پہلا میلہ 28 فروری کو لاہور میں سجے گا

0 217

زندہ دلان لاہور میں گاڑیوں کے شوق کو بھلا پاک ویلز سے زیادہ کون جانتا ہے! یہی وجہ ہے کہ پاک ویلز نے ہر سال کی طرح اس بار بھی 2016 کا پہلا آٹو شو 28 فروری کو لبرٹی مارکیٹ پارکنگ، لاہور میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ شائقین کے بھرپور اصرار پر گاڑیوں کے اس منفرد میلے کو مارچ میں منعقد کرنے کی روایت کے برخلاف ایک ماہ پہلے یعنی فروری میں کیا جارہا ہے۔

PakWheels Lahore Auto Show 2016 Detailsپاک ویلز پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں آٹو شو منعقد کرتا آرہا ہے لیکن لہور، لہور اے!یہی وجہ ہے کہ مسلسل چھٹے سال نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ آٹو شوز کے سلسلے کا آغاز اسی شہر سے کیا جارہا ہے۔ گزشتہ سالوں میں پاک ویلز نے پاکستنا کے تمام ہی بڑے شہروں میں آٹو شوز منعقد کیے ہیں جن میں دارالحکومت اسلام آباد، پشاور، ملتان، فیصل آبادکے علاوہ کراچی بھی شامل ہے۔

پاک ویلز نے پہلی بار 2011 میں لاہور آٹو شو کا اہتمام کیا تھا۔ لاہور کے شہریوں کے لیے یہ اولین موقع تھا کہ انہیں گاڑیوں سے اپنے جذباتی لگاؤ کے اظہار کا موقع میسر آیا ہو۔ ایک اندازے کے مطابق اس آٹو شو میں 150 سے زائد گاڑیاں و موٹرسائیکل اور 20 ہزار سے زائد حاضرین نے شرکت کی۔ آئندہ سال یعنی 2012 میں پاک ویلز پچھلے آٹو شو سے دُگنا تعداد میں شائقین کو متوجہ کرنے میں کامیاب رہا۔ اس میں لگ بھگ 300 گاڑیاں اور 35 ہزار سے زائد حاضرین نے شرکت کی۔پھر سال 2013 اور 2014 میں بھی پاک ویلز آٹو شوز کے چرچے پورے لاہور میں سنے جاتے رہے۔

گزشتہ سال بھی پاک ویلز لاہور آٹو شو 2015 نے بے پناہ کامیابی سمیٹی۔ اس میں تقریباً 300 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں نے شرکت کی جنہیں دیکھنے کے لیے 1 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کے ہمراہ لبرٹی مارکیٹ پارکنگ کا رخ کیا۔ 22 مارچ 2015 کو ہونے والے اس آٹو شو میں رنگی برنگی ویسپا موٹرسائیکلوں سے لے کر مہنگی، پرتعیش، برق رفتار گاڑیاں بھی شامل تھیں جن میں لامبورگنی اور فراری (Ferrari) بھی قابل ذکر ہیں۔ مشہور گلوکار و اداکار علی ظفر کی شرکت نے اس آٹو شو کو چار چاند لگادیئے۔

لاہور آٹو شو 2015 کی جھلکیاں ملاحظہ کریں:



ماضی میں کامیاب آٹو شو منعقد کرنے کے بعد پاک ویلز پُرامید ہے کہ 28 فروری 2016 کو لبرٹی مارکیٹ پارکنگ میں عوام کی بھرپور شرکت لاہور آٹو شو کو پہلے سے زیادہ کامیاب بنائے گی۔اس آٹو شو میں نہ صرف گاڑیوں کے شوقین خواتین و حضرات بلکہ خاندان کے ہر چھوٹے بڑے کے لیے تفریح مواقع موجود ہوں گے۔

اگر آپ اس آٹو شو میں اپنی گاڑی کے ساتھ شرکت کرنا چاہیں تو اس لنک پر رجسٹر کروائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.