پال واکر کی کاریں 2.33 ملین ڈالرز میں نیلام

0 195

ہم سب پال ولیم واکر کو تو جانتے ہی ہیں جو “دی فاسٹ اینڈ دی فیوریئس” فلموں میں اپنے کردار کی وجہ سے عام طور پر برائن او کونر کے نام سے مشہور ہیں۔ آنجہانی آنجہانی پال واکر (12 ستمبر 1973ء – 30 نومبر 2013ء) ایک امریکی اداکار تھے جو 40 سال کی عمر میں ایک افسوس ناک ٹریفک حادثے میں چل بسے، جب ان کے ڈرائیور راجر روڈاس کے ہاتھوں اُن کی پورشَ کار کا حادثہ ہو گیا اور وہ موقع پر ہی جان دے بیٹھے۔ 

حال ہی میں ایک نیلامی ہوئی تھی کہ جس میں پال واکر کی ملکیت رہنے والی گاڑیوں کی نیلامی کی گئی۔ حکام کے مطابق ایریزونا میں ہونے والی سالانہ نیلامی میں انہیں کُل 2.33 ملین ڈالرز میں نیلام کیا گیا۔ آنجہانی پال واکر کی ملکیت میں رہنے والی اِن گاڑیوں نے اسکاٹس ڈیل میں ہفتہ بھر جاری رہنے والی بیرٹ-جیکسن نیلامی میں زبردست نتائج پیش کیے، جن میں الپائن وائٹ BMW M3 لائٹ ویٹ کار نے ہفتے کو آخری دن 3,85,000 ڈالرز کی سب سے بڑی قیمت پائی۔ یہ اُن پانچ BMW لائٹ ویٹس میں سے ایک ہے جو اس نیلامی میں فروخت کی گئیں، جبکہ دنیا بھر میں ایسی کُل 126 گاڑیاں بنائی گئی تھیں۔

پانچ دہائیوں پر پھیلے عرصے میں پال واکر کی ملکیت رہنے والی اٹھارہ کاریں اور تین موٹر سائیکلیں اس نیلامی میں فروخت ہوئیں۔ ان میں سب سے زیادہ پسند کی گئی کسٹم 2009ء نسان 370Z تھی، جو “فاسٹ فائیو” فلم میں دیکھی گئی تھی۔ کم مائلیج رکھنے والی یہ گاڑی جمعرات کو 1,05,600 ڈالرز میں فروخت ہوئی، جو اس نیلامی میں 370Z کے لیے لگائی گئی سب سے بڑی قیمت ہے۔ 

حیران کُن طور پر نیلامی میں پیش کی گئی تمام بیس گاڑیاں ایک دن میں نیلام ہو گئیں، جن سے 2.33 ملین ڈالرز کی خطیر رقم حاصل ہوئی۔ 

یہ جاننا بھی دلچسپ ہے کہ نیلام ہونے والی گاڑیوں کے علاوہ واکر کے پاس مہنگی اور سستی گاڑیوں کی بڑی ورائٹی موجود تھی۔ ان میں سے 30 گاڑیاں رچرڈ ٹیلر نامی ایک آدمی نے چُرائیں، وہ بھی ان کی افسوس ناک موت کے دن پر۔ ٹیلر ایک گودام میں کام کرتا تھا کہ جہاں یہ گاڑیاں محفوظ تھیں اور اس نے ذاتی فائدے کے لیے غیر قانونی طور پر انہیں منتقل کیا۔ بہرحال، گاڑیاں بعد میں برآمد کر لی گئیں، جن میں سلوَر 370Z کے ساتھ ساتھ الپائن BMW لائٹ ویٹ بھی شامل تھی، لیکن زیادہ تر کاریں نیلامی تک نہیں پہنچیں کیونکہ ان کی کوئی تاریخی یا ٹیکنالوجیکل اہمیت نہیں ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.