پرنس پرل کے پہلے سی کے ڈی یونٹ کی رونمائی 19 سمبر کو ہوگی

0 394

پرنس 19 دسمبر کو اپنے مینوفیکچرنگ پلانٹ میں ایک تقریبِ رونمائی کے دوران ہیچ بیک پرل کا پہلا CKD یونٹ پیش کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق 2019ء میں جس ہیچ بیک کا سب سے زیادہ انتظار کیا جا رہا تھا بالآخر وہ پرنس کے مینوفیکچرنگ پلانٹ پر رونمائی کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ پچھلے سال سے پرنس پرل کے حوالے سے بہت سی خبریں گردش کر رہی ہیں کیونکہ صارفین کی نظریں بجٹ کاروں کے شعبے پر جمی ہوئی ہیں۔ دہائیوں سے مقبول سوزوکی مہران کا مقابلہ کرنے کے لیے پچھلے سال مقامی مارکیٹ میں یونائیٹڈ براوو متعارف کروائی گئی۔ پاک سوزوکی نے 2019ء کی پہلی ششماہی میں مہران کے خاتمے کا اعلان کیا اور اس کی جگہ نئی 660cc آلٹو کو دی۔ پرنس پرل اب اِس کیٹیگری میں تیسری ہیچ بیک ہوگی، یوں صارفین کے لیے انتخاب کے مواقع بڑھیں گے۔ پرنس پرل کی قیمت تقریباً 10 لاکھ روپے کی توقع ہے۔ 

پرنس پرل ایک نیچرلی ایسپائریٹڈ 800cc انجن کی حامل ہے جو 4-اسپیڈ ٹرانسمیشن رکھتا ہے۔ کمپنی کے دعوے کے مطابق یہ ایندھن کے لحاظ سے ایک مؤثر ہیچ بیک ہے جو 18 کلومیٹرز فی لیٹر تک دے گی۔ پھر یہ ہیچ بیک متعدد عمدہ فیچرز بھی رکھے گی، جن میں شامل ہوں گے: 

پاور وِنڈوز

پاور اسٹیئرنگ 

ڈجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر 

لکڑی/سِلوَر ٹرِم پریمیم انٹیریئر 

5.8 انچ ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم 

بلوٹوتھ اور SD کارڈ کنیکٹیوِٹی 

اسکرین مِررنگ فیچر 

ایئر کنڈیشننگ سسٹم

سینٹر آرم ریسٹ 

اسٹوریج کمپارٹمنٹس اور کپ ہولڈرز

کپڑے کی سیٹیں

ڈرائیور اور مسافر کے لیے ایئر بیگز (آپشنل) 

دروازوں میں کروم کے اندرونی ہینڈلز 

ڈوئل ریئر سیٹ ہیڈ ریسٹس 

سیٹ بیلٹس (آگے اور پیچھے) 

اضافی ٹائر

ڈے ٹائم رننگ لائٹس (DRLs) 

13 انچ الائے رِمز 

باڈی کی رنگت کے سائیڈ مررز، ٹرن سگنلز کے ساتھ 

ریئر بمپر ریفلیکٹرز

باڈی کی رنگت کے بیرونی ڈور ہینڈلز 

بلاشبہ یہ پاکستان میں ابتدائی سطح کی کاروں میں ایک اچھا اضافہ ہے۔ پرنس پرل مقامی سیکٹر میں یونائیٹڈ براوو اور سوزوکی آلٹو کی براہ راست مقابل ہوگی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.