پروٹون ایکس70 ایس یو وِی پاکستان میں جلد ہی آئے گی

0 267

ملائیشیا کا گاڑیاں بنانے والا قومی ادارہ پروٹون پاکستان کے آٹو سیکٹر میں داخل ہونے کے تیار ہے اور حال ہی میں کمپنی نے ملک میں اپنی مشہور ایس یو وی X70 پیش کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ 

ملائیشیائی کمپنی کراچی میں کارخانہ لگانے کے لیے الحاج گروپ کے ساتھ معاہدے کے بعد پاکستان کے ساتھ ایک اسٹریٹجک پارٹنرشپ کر چکا ہے۔ الحاج گروپ آٹو ڈیولپمنٹ پالیسی ‏2016-21ء‎ کے تحت وزارت صنعت و پیداوار سے گرین فیلڈ اسٹیٹس حاصل کیا ہے تاکہ ملک میں پروٹون گاڑیوں کی پیداوار شروع کی جا سکے۔ سنگِ بنیاد کی ایک علامتی تقریب اِس سال مارچ میں ہوئی۔ انتظامیہ کے مطابق الحاج ملک میں پروٹون کاروں کے باضابطہ ڈسٹری بیوٹر کے طور پر کام کرے گا۔ 30 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری سے ایک پروڈکشن پلانٹ تیار کیا جائے گا جہاں سے CKD یونٹس نکالے جائیں گے۔ پیداواری پلانٹ سالانہ 25,000 یونٹس کی گنجائش رکھے گا جو امید ہے کہ جون 2020ء تک تیار ہو جائے گا۔ ملائیشیا کے ہائی کمیشن نے بھی ٹوئٹ کیا ہے کہ آٹومیکر کی X70 SUV پاکستان میں جلد ہی اپنا کام شروع کرے گی۔ انہوں نے گاڑی کی تصاویر بھی پیش کی ہیں۔ ذرا نیچے دیا گیا ٹوئٹ دیکھیں:

آٹو ڈیولپمنٹ پالیسی ‏2016-21ء‎ کے تحت پاکستان کے آٹو سیکٹر میں کئی نئے ادارے داخل ہوئے ہیں جو نئے اداروں کو ملنے والی ٹیکس رعایتوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ جہاں تک ملائیشیائی ادارے کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا تعلق ہے تو وہ طویل المیعاد منصوبے رکھتا ہے۔ برانڈ اپنی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کچھ نئے اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔ اب اس کا ہدف جاپانی ادارے ٹویوٹا اور ہونڈا سے مقابلہ کرنا ہے۔ 

ادارہ سمجھتا ہے کہ X70 اور ساگا کمپنی کے حالات کو بدل دیں گی۔ پروٹون X70 دسمبر 2018ء میں لانچ کی گئی تھی اور تب سے اب تک اس گاڑی کے 26,000 یونٹس فروخت ہو چکے ہیں اور اس لیے یہ اُن کے لیے کامیابی کی علامت ہے۔ 

دوسری جانب ساگا ماڈل ادارے کی فروخت ہونے والی گاڑیوں میں سب سے نمایاں ہے کیونکہ اس عرصے میں 70 فیصد فروخت اِسی گاڑی کی ہوئی ہے۔ اگست 2019ء میں ساگا کے فیس لفٹ ماڈل کی شروعات نے گاڑی کی فروخت کو دوگُنا کر دیا جو تقریباً 2,200 سے 4,000 یونٹس ماہانہ تک پہنچ چکی ہے۔ پروٹون اپنی برآمدات کو بھی بہتر بنانے کا ہدف رکھتا ہے اور اس کے لیے اُس نے 10 سالہ منصوبہ بنایا ہے اور پاکستان کے مقامی سیکٹر میں آمد بھی اسی منصوبے کا حصہ ہے۔ 

پاکستان کی مارکیٹ میں پروٹون کی آمد کو زبردست انداز میں سراہا گیا ہے کیونکہ یہ صارفین کو انتخاب کے لیے مزید مواقع دے گی۔ پاکستان میں پروٹون کاروں کی آمد کے حوالے سے اپنے قیمتی خیالات نیچے پیش کیجیے۔ گاڑیوں کے بارے میں مزید خبروں کے لیے پاک ویلز کے ساتھ رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.