مئی 2019ء میں PakWheels.com پر سب سے زیادہ سرچ کی گئی گاڑیاں

0 204

ملک میں جاری کساد بازاری کی صورتِ حال نے آٹو انڈسٹری کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ مئی 2019ء میں استعمال شدہ کاروں گی کیٹیگری میں عوام نے صرف تین گاڑیوں میں دلچسپی دکھائی ہے، ٹویوٹا پرائیس، سوزوکی آلٹو اور سوزوکی سوئفٹ۔ پرائیس میں عوام کی دلچسپی پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ہو سکتی ہے جبکہ سوزوکی آلٹو اپریل 2019ء کے مقابلے میں 46 فیصد اضافے کے ساتھ اس مہینے سرچ میں سب سے اوپر رہی اوریوں واضح طور پر فاتح بنی۔ اس کی ممکنہ وجہ یہی ہے کہ سوزوکی آلٹو ممکنہ طور پر 15 جون کو لانچ ہو رہی ہے اور عوام اس نئی مقامی طور پر تیار کردہ سوزوکی کی گاڑی میں زبردست دلچسپی لے رہے ہیں۔ دوسری جانب ہونڈا سِٹی اور سوزوکی کلٹس کی سرچ میں 20فیصد کمی آئی۔

660cc کی کیٹیگری میں مئی 2019ء میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی گاڑیاں سوزوکی آلٹو، ویگن آر، جمنی اور ڈائی ہاٹسو میرا تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سرچ کا یہ رحجان پچھلے ماہ سے تبدیل نہیں ہوا۔

1000cc کار کیٹیگری میں سب سے زیادہ سرچ کی گئی گاڑیاں ٹویوٹا وِٹز، سوزوکی کلٹس، آلٹو اور ویگن آر تھیں۔ یہ رحجان بھی پچھلے مہینے جیسے ہی ہے سوائے ٹویوٹا پاسو کے، جو اس مہینے اس فہرست میں جگہ نہیں بنا پائی جبکہ سوزوکی آلٹو نے اس کی جگہ لی۔

اس مہینے کی سب سے زیادہ سرچ کی گئی SUVs میں سوزوکی جمنی، ٹویوٹا پراڈو، لینڈ کروزر اور سرف شامل ہیں جبکہ اپریل میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی SUVs سوزوکی جمنی، مٹسوبشی پجیرو، ٹویوٹا لینڈ کروزر اور پراڈو تھیں۔ یعنی پچھلے مہینے کے مقابلے میں عوام کے رحجانات میں کچھ تبدیلی آئی ہے۔

موٹر سائیکل کی کیٹیگری میں بھی عوام کے رحجانات میں کچھ تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ مئی میں سب سے زیادہ سرچ کی گئی موٹر سائیکلیں ہونڈا CG-125 اسپیشل ایڈیشن، ہونڈا CG-125، ہونڈا CD-70، یاماہا YBR-125 اور ہائی اسپیڈ انفنٹی 150 شامل تھیں۔ اپریل 2019ء میں عوام نے ہائی اسپیڈ انفنٹی 150 کے علاوہ یہی موٹر سائیکلیں سب سے زیادہ دیکھی تھیں۔ ہائی اسپیڈ انفنٹی 150 کی جگہ اپریل میں سوزووکی GD 110 S کو سرچ کیا گیا تھا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.