پاکستان میں آٹوموبائل صارفین کی خرچ کرنے کی عادات – پاک ویلز آٹوموبائل انڈسٹری سروے 2018ء

0 162

PakWheels.com ہر سال عوام کے خرید و فروخت کے رحجانات، ترجیحات اور رویّے جاننے کے لیے آٹوموبائل انڈسٹری سروے کرواتا ہے۔ یہ سروے سال بہ سال کے تقابل اور ان رویّوں، ترجیحات اور رحجانات میں آنے والی کسی بھی تبدیلی کا جائزہ لینے کے لیے بھی کیے جاتے ہیں۔ سروے پاکستان میں آٹوموبائل کے شعبے سے وابستہ یا اس میں دلچسپی رکھنے والے ہر فرد کے لیے کارآمد معلومات فراہم کرتا ہے۔

2018ء سروے میں جواب دینے والے 34 فیصد ے حوالہ دیا کہ وہ نئی کار کا رُخ کرتے ہیں جبکہ 64 فیصد ایسے ہیں جنہوں نے استعمال شدہ گاڑی کو ترجیح دی۔ 2017ء کے مقابلے میں 2018ء میں استعمال شدہ گاڑیوں کی طرف جھکاؤ میں اضافہ ہوا کیونکہ 58 فیصد جواب دینے والوں نے استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے کو ترجیح دی تھی۔ اس کی وجہ مارکیٹ میں موجود نئی گاڑیوں کی قیمت میں بڑھتا ہوا اضافہ ہے۔ 2018ء میں 2 فیصد جواب دینے والے اپنی خریدی ہوئی گاڑی کے نئے یا پرانے ہونے سے ناواقف تھے جو 2017ء میں 4 فیصد تھے۔

نئی گاڑی کے لیے کار فائنانسنگ کا انتخاب کرنے والے افراد کی تعداد 2017ء کی طرح 2018ء میں بھی 34 فیصد پر برقرار رہی۔ البتہ استعمال شدہ گاڑیوں کے لیے کار فائنانسنگ کا انتخاب کرنے والے افراد کی تعداد 2017ء میں 11 فیصد سے گھٹتے ہوئے 2018ء میں 9 فیصد رہ گئی۔ اس کی وجہ لوگوں کی نئی سے استعمال شدہ گاڑیوں کی جانب منتقلی ہو سکتی ہے کہ جن کے پاس اتنا پیسہ ہے کہ وہ کار فائنانسنگ کا آپشن نہ چُنیں۔ اگلی گاڑی خریدنے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کی تعداد 2017ء میں 66 فیصد سے گھٹتے ہوئے 2018ء میں 65 فیصد ہوگئی۔ مزید یہ کہ ایک سال کے اندر اندر اگلی گاڑی خریدنے کی منصوبہ بندی کرنے والے 2017ء کے مقابلے میں 2018ء میں 5 فیصد کم ہوگئے۔ اس کی وجہ بڑھتی ہوئی افراطِ زر اور گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہو سکتی ہیں۔

موٹر سائیکلوں کے معاملے میں نئی موٹر سائیکل خریدنے والوں کی تعداد 2017ء میں 63 فیصد سے 2018ء میں 62 فیصد ہوگئی۔ گاڑیوں کے مقابلے میں 62 فیصد پھر بھی 2018ء میں گاڑیوں کے لیے 34 فیصد سے کہیں زیادہ ہے۔ اس کی وجہ موٹر سائیکلوں کا گاڑیوں کے مقابلے میں کہیں سستا ہونا ہے۔ استعمال شدہ موٹر سائیکل خریدنے کا ارادہ رکھنے والوں کی تعداد 2017ء کے 33 فیصد کے مقابلے میں 2018ء میں بڑھ کر 35 فیصد ہوئی۔ اپنی خریدی ہوئی موٹر سائیکل کے نئے یا پرانے ہونے کے بارے میں نہ جاننے والے افراد کی تعداد 4 فیصد سے گھٹتے ہوئے 2018ء میں 3 فیصد ہوگئی۔ اپنی اگلی موٹر سائیکل خریدنے کا ارادہ باندھنے والوں کی تعداد 2017ء میں 55 فیصد سے بڑھتے ہوئے 2018ء میں 58 فیصد ہوگئی۔ یہ رحجان گاڑیوں کے معاملے کے بالکل برعکس ہے۔ اس کی وجہ گاڑیوں کے سال بہ سال میں مہنگے ہونے کی بناء پر عوام کا موٹر سائیکلوں کی جانب منتقل ہونا ہو سکتا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.