آٹو ایکسپو 2016 میں سوزوکی سلیریو کراس متعارف

0 164

اگر آپ پاک ویلز بلاگ باقاعدگی سے پڑھتے ہیں تو سوزوکی سلیریو کا نام آپ کے لیے جانا پہچانا ہوگا۔ کئی ماہ سے خبریں آرہی ہیں کہ پاک سوزوکی کلٹس (Suzuki Cultus) کی جگہ نئی سلیریو پیش کرنے جا رہا ہے۔ پاکستان میں نئی سلیریو کی آمد تو سال 2017 میں متوقع ہے لیکن چار دروازوں والی یہ ہیچ بیک دنیا بھر کے لیے 2014 میں پیش کی جاچکی ہے۔ اس کا انجن پاکستان میں دستیاب سوزوکی ویگن آر میں استعمال ہونے والا 3 سلینڈر K سیریز انجن ہی ہے۔

پہلے پاکستان میں سوزوکی سلیریو کی آمد رواں سال 2016 میں متوقع تھی تاہم پاک سوزوکی (Pak Suzuki) نے کلٹس کا لمیٹڈ ایڈیشن متعارف کروا کر اسے موخر کرنے کا اشارہ دیا۔ پاک سوزوکی کے اس قدم سے محسوس ہوتا ہے کہ دیگر کار ساز اداروں کی طرح سوزوکی بھی پاکستان کی نئی آٹو پالیسی کی منتظر ہے۔ پاکستان میں نئے کار ساز اداروں کی آمد اور پہلے سے موجود کمپنیاں دونوں ہی خصوصی مراعات چاہتی ہیں۔ اب دیکھنا ہے کہ حکومتِ پاکستان کس پر مہربان ہونے کا فیصلہ کرتی ہے۔ بہرحال، ایک طرف پاکستان میں کار ساز اداروں کی رسہ کشی جاری ہے تو دوسری طرف بھارت میں جاری آٹو ایکسپو 2016 میں نت نئی گاڑیاں پیش کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی کلٹس بمقابلہ FAW V2 – کس میں کتنا ہے دم؟

نئی دہلی میں منعقد ہونے والے ایشیا کے سب سے بڑے گاڑیوں کے میلے آٹو ایکسپو 2016 میں ماروتی سوزوکی نے نئی سلیریو کراس متعارف کروائی ہے۔ اس سے قبل آٹو ایکسپو 2014 میں سلیریو پیش کی گئی تھی اور اس بار متعارف کروائی گئی سلیریو اسپورٹیئر ورژن ہے۔ اس میں 1 ہزار سی سی انجن لگایا گیا ہے جو 5 اسپیڈ مینوئل یا CVT ٹرانسمیشن سے منسلک کیا گیا ہے۔ سلیریو کراس کے بیرونی انداز میں سیاہ گرل کا اضافہ کیا گیا ہے جسے گاڑی کے نچلے حصے میں دیکھا جاسکتا ہے۔ بھارت میں اس کا مقابلہ ٹویوٹا ایٹیوس کراس اور ووکس ویگن (Volkswagen) پولو کراس سے ہوگا۔

بھارت میں سیلیریو کی شاندار کامیابی کے بعد کراس کی پیش کش سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسے سوزوکی جاپان کے بجائے بھارتی کار ساز ادارے ماروتی سوزوکی نے اپنی مدد آپ کے تحت تخلیق کیا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں گاڑیوں کی دستیابی کا فیصلہ بھی جاپانی کار ساز ادارہ نہیں بلکہ پاک سوزوکی ہی کرتا رہا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.