چائنہ میں سوزوکی سیاز کے نئے فیس لفٹ کی تصاویر منظر عام پر آ گیں ۔

0 246
خفیہ طریقے سے حاصل کی گئی تصاویر میں سوزوکی سیاز کا دوبارہ تیار کیا گیا فرنٹ نظر آرہا ہے جو کہ آج کل چائنہ میں الیویا کے نام سے مشہور ہے،دونوں گاڑیاں سوزوکی سیاز اور سوزوکی الیویا ایک دوسری سے بہت زیادہ مماثلت رکھتی ہیں۔یہ نئی فیس لفٹ کمپنی کی استھیٹک چینجز پر ترجیحات کی نشاندہی بھی کرتی ہے۔یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ دونوں گاڑیوں کو ایک ہی پلیٹ فارم سے مگر مختلف مارکیٹس کے لئے بنایا گیا ہے،مگر یہ نئی خصوصیات شاید جلد ہی ایشین مارکیٹ میں بھی لائی جائیں۔ان تصاویر میں نظر آتا ہے کہ الیویا کی نئی فیس لفٹ ایک بڑی اور لمبی گرِل،نیا اگلا بمپر اور ہیڈ لیمپس رکھتی ہے۔جبکہ پچھلی جانب سپورٹس ٹویکڈ ٹیل لائٹس اور ایک خوبصورت کوالٹی کابمپر نظرآتاہے۔
suzuki-ciaz-facelift-spied-in-china
جیسا کہ پہلے بھی بیان کیا گیا ہے کہ،سوزوکی سیاز بے شمار مارکیٹس جیسا کہ چائنہ میں ”سوزوکی الیویا“کے نام سے فروخت ہو رہی ہے۔یہ تقریباً ایک جیسی گاڑیاں ہی ہیں،رپورٹس کے مطابق اس سال الیویا اپنی نئی فیس لفٹ متعارف کروائے گی یہ نئی تصاویر بھی اسی پہلو کا ایک حصہ ہیں۔یہ بیان کرنا بھی انتہائی اہم ہے کہ پاک سوزوکی نے حال ہی میں یہ گاڑی پاکستانی مارکیٹ میں ایک سی بی یو کے طور پر متعارف کروائی ہے اور کچھ رپورٹس کے مطابق یہ گاڑی تھائی لینڈ سے امپورٹ ہو رہی ہے۔پھر بھی پاکستان میں نئی سیاز کے آنے کا نحصار ایشین مارکیٹس میں اس کے ممکنہ تعارف پر ہے، تھائلینڈ اور انڈیا میں سوزوکی سیازان سالوں میں متعارف ہو ئی:
٭     یہ اکتوبر 2014کو انڈیا میں متعارف ہوئی اوراگلے سال مبینہ طور پراسے ریفریش کرنے کی امید کی جارہی ہے۔یہ کافی انتظار کی جانے والی مِڈ لفٹ 2017کو ہی پیش کی جانی تھی مگر کچھ انڈین رپورٹس کے مطابق ہوسکتا ہے کہ یہ اب ماروتی سوزوکی کے ساتھ انڈیا آٹو ایکسپو2018 میں متعارف ہو۔
٭     یہ تھائلینڈمیں 2015کو متعارف ہوئی تھی اور امید کی جارہی ہے کہ شاید اگلے سال اس کی فیس لفٹ متعارف ہو۔بینکاک موٹر شو 2017کے بعد سوزوکی تھائیلینڈ کے لئے یہی ضروری ہے کہ وہ اس گاڑی کو اگلے شو میں متعارف کروائیں۔
اب تصاویر کی جانب واپس آتے ہیں،نئی فیس سوزوکی الیویا کی فیس لفٹ میں ایک سنگل لارج فریم گرِل رکھی گئی ہے جو کہ کروم کی فنشنگ رکھتی ہے۔ہیڈ لمپس بھی خوبصورت دِکھنے والی گلاسی بلیک اِنسرٹس،اور زِنون ہیڈ لائٹس رکھتی ہیں۔جو کہ اس کے فرنٹ کو موجودہ ماڈل سے مزید پر کشش بناتے ہیں۔پیچھے کی جانب اتنی زیادہ تبدیلیاں نہیں کی گئیں،چیزوں کی کمی کوالٹی نے پوری کی ہے۔پھر بھی ایک نیا ڈیزائن کیا پچھلا بمپر اور لمبی ٹیل لائٹس موجود ہیں جو کہ اس گاڑی کی تمام حوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اس گاڑی کے انٹیریئر سے متعلق کسی قسم کی بھی تصاویر ابھی تک انٹر نیٹ پر نہیں ہیں،مگر رپورٹس کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اس میں رین سینسنگ وائپرز،آٹو لیولنگ ہیڈ لمپس اور نئے انسٹرومنٹ کلسٹر کا اضافہ کیا جائے۔انجن سے متعلق آپشنزابھی دیکھنا باقی ہیں مگر سوزوکی کی جانب سے اس گاڑی میں سی وی ٹی ٹرانسمیشن متعارف کروانے کا بارہا اشارہ کیا گیا ہے چاہے انجن میں کوئی اپ ڈیٹ ہو ناہو۔اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ2018 کا سال سوزوکی سِیاز،الیویا کی فیس لفٹ کو دنیا بھر میں لاتا ہے یا نہیں۔
Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.