سوزوکی کلٹس (‏2000ء – 2017ء‎) – بجٹ کار ریویو

0 551

PakWheels.com ایک مرتبہ پھر آپ کے لیے ایک اور بجٹ کار ریویو لے کر حاضر ہے۔ بجٹ کار ریویو کے سلسلے میں PakWheels.com ایسی گاڑیوں کا جائزہ لینے کی کوشش کرتا ہے جو پاکستان میں عوام باآسانی افورڈ کر سکتے ہیں۔ اس مرتبہ ہم سوزوکی کلٹس (‏2007ء-2017ء‎) کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سوزوکی کا یہ مخصوص ماڈل پاکستان میں بہت مقبول رہا ہے۔ 2000ء سے 2017ء تک پاک سوزوکی نے اس ماڈل میں کچھ چھوٹی موٹی تبدیلیاں ضرور کیں؛ لیکن گاڑی کی مجموعی شکل اور صورت ویسی ہی رہی۔ 

پاک سوزوکی نے کلٹس 2000ء میں تھری-سلنڈر 1000cc انجن کے ساتھ لانچ کی تھی کہ جو 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن سے لیس تھی۔ یہ اپنے ایگزیکٹو اور ہموار ڈیزائن کی وجہ سے جلد ہی مقبول ہوگئی، جس کے ساتھ اس میں قیمت کے لحاظ سے کشادہ انٹیریئر بھی تھا۔ ابتداء میں یہ تین ویرینٹس کے ساتھ آئی: VX، VXR اور VXL۔ VX ویرینٹ سیاہ رنگ کے بمپرز رکھتا تھا اور اس میں ایئر کنڈیشننگ بھی نہیں تھی۔ کم مقبولیت کی وجہ سے بعد ازاں 2005ء میں VX ویرینٹ کا خاتمہ کردیا گیا۔ VXR ویرینٹ باڈی کے رنگ جیسے بمپر اور ایئر کنڈیشننگ کے ساتھ تھا۔ VXL ویرینٹ مکمل طور پر لیس تھا اور اس میں باڈی جیسے رنگ کے ہی سائیڈ مررز، پاور اسٹیئرنگ، پاور ونڈوز اور الائے رِمز تھیں۔ VXL ویرینٹ 2010ء میں ختم کردیا گیا جب سوزوکی سوئفٹ متعارف کروائی گئی تھی۔ 

ایکسٹیریئر 

جیسا کہ پہلے بتایا گیا ہے کہ ایکسٹیریئر ماڈل کی پوری زندگی میں تقریباً ایک جیسا ہی رہا۔ معمولی تبدیلیاں ضرور کی گئیں جیسا کہ سائیڈ ڈور مولڈنگز، فرنٹ کروم گرِل، ہیڈلائٹس اور ٹیل لائٹس میں۔ پچھلے ماڈلز میں ہیڈلائٹس اور ٹیل لائٹس کرسٹل نہیں تھیں۔ البتہ بعد کے ماڈلز میں گاڑی کی کشش بڑھانے کے لیے کرسٹل لائٹس شامل کی گئیں۔ VXR ماڈل ویل کیپس کے ساتھ آیا جبکہ VXL ماڈل الائے رِمز کے ساتھ۔ 

ایکسٹیریئر کی صورت ہیچ بیک ہے جو پیچھے بیٹھنے والے مسافروں کو کافی جگہ فراہم کرتی ہے۔ VXR ویرینٹ سیاہ رنگ کی سائیڈ ڈور مولڈنگز اور کالے رنگ کے ہی سائیڈ مررز کے ساتھ آیا۔ دونوں ایکسٹیریئر آئٹمز VXL ویرینٹ میں باڈی کے رنگ کے تھے۔ 2016ء سے 2017ء تک لمیٹڈ ایڈیشن ویرینٹ میں وہ تمام ایکسٹیریئر فیچرز تھے جو ختم کیے گئے VXL ویرینٹ میں تھے البتہ پاور ونڈوز اور پاور اسٹیئرنگ شامل نہیں کیے گئے۔ 

انٹیریئر: 

اس گاڑی کی قیمت کو مدنظر رکھتے ہوئے دیکھیں تو یہ بہت زیادہ جدید فیچرز کے ساتھ نہیں آئی تھی۔ اس میں فرنٹ کپ ہولڈرز،ایش ٹرے، سگریٹ لائٹر اور ایئر کنڈیشننگ جیسے فیچرز تھے۔ VXL ویرینٹ میں پاور ونڈوز اور پاور اسٹیئرنگ تھے۔ اگر آپ شہر کے اندر سفر کر رہے ہوں تو کلٹس کا یہ ماڈل پانچ افراد کو باآسانی بٹھا سکتا ہے۔ البتہ لمبے سفر کے لیے یہ چار بالغ افراد کے لیے کافی گنجائش رکھتی ہے۔ اگلے اور پچھلے حصوں میں ٹانگوں کے لیے بھی کافی جگہ ہے۔ سوزوکی نے گاڑی کے اندر کئی ٹرِمز بھی تبدیل کیے جیسا کہ AC وینٹس کے گرد سلور ٹرِم۔ 

سالہا سال میں انٹیریئر میں بہت زیادہ تبدیلیاں نہیں کی گئیں اور یہ اسٹینڈرڈ کے طور پر کپڑے کی نشستوں کے ساتھ آئی۔ دوسرے سوزوکی ماڈلز کے مقابلے میں اس کے انٹیریئر کا معیار بہتر ہے۔ ابتداء میں یہ گاڑی RPM میٹر کے ساتھ نہیں آئی تھی، جسے بعد کے ماڈلز میں شامل کیا گیا۔ بوٹ اسپیس بھی اس وقت کی ہیونڈائی سینٹرو جیسی مقابل گاڑیوں کے مقابلے میں کافی تھا۔ پیچھے سامان کے لیے زیادہ گنجائش بنانے کی خاطر پچھلی نشستوں کو فولڈ کیا جا سکتا ہے۔ 2016ء سے 2017ء میں لمیٹڈ ایڈیشن 2-DIN اسٹیریو سسٹم اور نئے ڈور فیبرک جیسے متعدد اضافی انٹیریئر فیچرز کے ساتھ رکھتا ہے۔ 

کارکردگی اور آرام 

2007ء سے پہلے ماڈل 3-سلنڈر کاربوریٹر انجن کے ساتھ آتا تھا۔ 2007ء سے ماڈل ایک 4-سلنڈر EFI انجن کے ساتھ آیا جو زیادہ مؤثر تھا۔ مزید برآں، 2012ء میں سوزوکی کلٹس یورو II انجن کے ساتھ آنا شروع ہوا، جس نے مؤثریت کو مزید بڑھایا اور اخراج کو کم کیا۔ سوزوکی کلٹس ‏2000-2017ء‎ نے کشادہ انٹیریئر اور نسبتاً آرام دہ سفری معیار کی وجہ سے آرام بھی دیا۔ 

فاضل پرزوں کی دستیابی اور مرمت: 

جہاں تک مرمت کا تعلق ہے اس گاڑی کے مالکان اسے پاکستان میں سوزوکی کی 3S ڈیلرشپس کے وسیع نیٹ ورک پر لے جا سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ اس کے فاضل پرزے باآسانی پاکستان بھر میں دستیاب ہیں۔ لیکن سوزوکی کے جینوئن اسپیئر پارٹس اب بھی مارکیٹ میں دستیاب پرزوں کے مقابلے میں مہنگے ہیں۔ 

مائلیج

کاربوریٹر انجن کے ساتھ اس ماڈل نے شہر کے اندر 11 کلومیٹر فی لیٹر اور ہائی وے پر 13 کلومیٹر فی لیٹر کا نسبتاً کم مائلیج دیا۔ EFI انجن کی آمد سے اسی ماڈل نے شہر کے اندر 14 کلومیٹر فی لیٹر اور ہائی وے پر تقریباً 17 کلومیٹر فی لیٹر دیا۔ 

نتیجہ: 

اس گاڑی کو پاکستان میں مقبول بنانے کے چند پہلوؤں میں بہتر مائلیج، اچھی گراؤنڈ کلیئرنس اور سستے اور باآسانی دستیاب اسپیئر پارٹس ہیں۔ 2000ء سے 2017ء تک اس گاڑی نے اپنی ویلیو بھی برقرار رکھی ہے اور اس کی اچھی ری سیل مارکیٹ ہے۔ اب بھی یہ استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ میں فروخت ہوتی ہے اور کچھ لوگ موجودہ ماڈل کے مقابلے میں یہی خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ 

ریویو کی وڈیو ذیل میں دیکھیں:

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.