ٹویوٹا پاکستان نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

0 677

انڈس موٹر کمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی کے بیان کے بعد توقعات، یاخدشات، کے عین مطابق ادارے نے اپنی مقامی طور پر اسمبل شدہ ٹویوٹا گاڑیوں کے ساتھ ساتھ درآمد کی جانے والی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 22 مارچ سے ہوگا۔

یہ نئی ایکس-فیکٹری قیمتیں ہیں:

ٹویوٹا کرولا کی نئی قیمتیں

ویریئنٹ نئی قیمت – پاکستانی روپے موجودہ قیمت – پاکستانی روپے فرق -پاکستانی روپے
XLI 1,894,000 1,819,000 75,000
GLI MT 2,049,000 1,949,000 100,000
GLI MT SE 2,159,000 2,059,000 100,000
GLI AT 2,124,000 2,024,000 100,000
Altis 1.6 2,274,000 2,199,000 75,000
Altis 1.8 MT 2,339,000 2,264,000 75,000
Altis 1.8 CVT 2,464,000 2,389,000 75,000
Grande MT SR 2,514,000 2,439,000 75,000
Grande CVT SR 2,664,000 2,589,000 75,000

 

ہائی لکس اور فورچیونر کی نئی قیمتیں

ویریئنٹ نئی قیمت – پاکستانی روپے پرانی قیمت – پاکستانی روپے فرق – پاکستانی روپے
ہائی لکس ڈیک لیس 2,319,000 2,219,000 100,000
ہائی لکس 4X2 2,569,000 2,469,000 100,000
ہائی لکس 4X2 (اپ-اسپیک) 2,599,000 2,499,000 100,000
ریوو G MT 4,374,000 4,124,000 250,000
ریوو GAT 4,599,000 4,349,000 250,000
ریوو V AT 4,949,000 4,649,000 300,000
فورچیونر 4X2 (پٹرول) 5,849,000 5,549,000 300,000
فورچیونر 4X4 6,199,000 5,899,000 300,000

 

یہ نئی قیمتیں جزوی ادائیگی کے تمام آرڈرز پر لاگو ہوں گی۔ اگر آپ کو گاڑی کی فراہمی مارچ یا اپریل میں متوقع ہے اور آپ پہلے ہی مکمل ادائیگی کر چکے ہیں تو آپ کو یہ اضافی رقم نہیں دینا ہوگی۔

جناب جمالی نے چند روز قبل ایک تقریب میں کہا تھا کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی نے موجودہ قیمت پر برقرار رہنا مشکل بنا دیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ خام مال پر بڑھتے ہوئے ٹیکس اور سازوسامان پر آنے والی لاگت میں اضافے کی وجہ سے ٹویوٹا پاکستان بھی اپنی قیمتوں پر نظرثانی کرنے پر مجبور ہوگا۔ اور یہ فیصلہ لینے میں ادارے کو زیادہ دن نہیں لگے۔

IMC نے حال ہی میں سرمایہ کاروں کی جانب سے اپنی گاڑیاں خریدنے اور بعد میں زیادہ قیمت پر بیچنے کی حوصلہ شکنی کے لیے مزید بک شدہ گاڑیاں منسوخ کی ہیں۔ اس سے پہلے ٹویوٹا پاکستان 1300 سے زیادہ آرڈر منسوخ کر چکا تھا ۔ دونوں بار عوام نے اصلی خریدار کو فائدہ پہنچانے کی اس کوشش کو سراہا لیکن اب قیمتیں بڑھانے کی خبر پر یہ اصل خریدار کیا ردعمل دکھائے گا؟ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

نیچے تبصرے میں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیے گا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.