یونائیٹڈ براوو بمقابلہ پرنس پرل – سب سے سستی 2 کاروں کا تقابل

0 211

800cc یونائیٹڈ براوو کا پیش کیا جانا مقامی صارفین کے لیے سکھ کا ایک سانس تھا کہ جن کے پاس پہلے خریدنے کے لیے صرف ایک آپشن تھا، سوزوکی مہران۔ براوو پچھلے سال لانچ کی گئی تھی اور اپنے فیچرز کے لحاظ سے، اس نے آٹومارکیٹ کو حیران کردیا۔ براوو کے بارے میں باتوں میں تب مزید اضافہ ہوگیا جب یہ انکشاف ہوا کہ پاک سوزوکی نے بالآخر اپنی مشہورِ زمانہ مہران کی پیداوار بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یونائیٹڈ براوو کے لیے 800cc مارکیٹ پر قبضہ جمانے کا راستہ صاف نظر آتا تھا۔ البتہ اب لگتا ہے کہ براوو کو ایک اور آنے والی 800cc ہیچ بیک سے سخت مقابلے کا سامنا ہونے والا ہے، پرنس پرل REX7۔ دونوں گاڑیاں کومپیکٹ ہیچ بیکس ہیں، جو خاص طور پر چھوٹے خاندانوں کے لیے تیار کی گئی ہیں۔

کیونکہ دونوں مقامی مارکیٹ میں نئی داخل ہوئی ہیں جبکہ پرنس پرل کو تو ابھی سڑکوں پر چلتے دیکھنا بھی باقی ہے، اس لیے دونوں گاڑیاں عملی طور پر کیسی ہیں یہ ابھی معلوم نہیں۔ پاکستان میں ریگل آٹوموبائلز اور DFSK پرل کو لانچ کر رہی ہیں۔

لوگوں کو اب بھی براوو کے تعمیراتی معیار پر شکوک و شبہات ہیں۔ دوسری جانب تصاویر دیکھنے کے بعد لگتا ہے کہ پرل کی بلڈ کوالٹی، میری ذاتی رائے میں، براوو سے نسبتاً بہتر نظر آتی ہے، البتہ اس کا یقین گاڑی کا خود عملی تجربہ اٹھا کر ہی آئے گا۔

دونوں گاڑیوں کا ایکسٹیریئر کسی حد تک ایک جیسا ہے۔ لیکن ہم پرل کے معیار کی تصدیق نہیں کر سکتے کیونکہ یہ ابھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے؛ بلکہ یہ سال کی پہلی ششماہی میں پیش کی جائے گی۔ براوو کا انٹیریئر متاثر کن ہے جیسا کہ نیچے تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اگر ہم پرنس پرل کی ملنے والی ان تصویروں  کو دیکھیں تو اس کا انٹیریئر براوو سے بھی زیادہ متاثر کن اور جدید لگتا ہے۔

مزید برآں دونوں ہیچ بیکس کے درمیان قیمت کا فرق بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ براوو 8,95,0000 روپے (ایکس-فیکٹری) پر فروخت ہو رہی ہے جبکہ ہمارے ذراغع کے مطابق پرنس پرل 7سے7.5 لاکھ روپے کی قیمت کے ساتھ جاری کی جائے گی۔

براوو  اور پرل کی خصوصیات کا تقابل ذیل میں دیکھیں:

براوو اور پرل کے تفصیلی تقابل کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

Leave A Reply

Your email address will not be published.