یونائیٹڈ براوو کی نئی تصاویر سامنے آگئیں

0 146

پاکستان میں موٹر سائیکل بنانے والے اداروں میں سے ایک یونائیٹڈ آٹوز ملک میں نئی گاڑیاں پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔ ادارے کو حکومت کی جانب سے گرین فیلڈ سرمایہ کاری کا درجہ دیا جاچکا ہے۔ ہمارے ذرائع کے مطابق یونائیٹڈ پاکستان میں دو نئی گاڑیاں جاری کرے گا؛ ایک 800cc کی ہوگی اور دوسری 1000cc پک اپ ہوگی۔

پاک ویلز ڈٹ کام نے رواں ماہ کے اوائل میں بتایا کہ ادارہ گاڑی کے ڈیزائن کے کاپی رائٹس کے لیے انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان (IPO) کو درخواست دے چکا ہے۔ ادارے کی آنے والی 800cc گاڑی کا نام براوو ہے۔

مزید پڑھیں: سوزوکی مہران کو یونائیٹڈ براوو اور ریڈی-گو کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا ہوگا

یہ خبر سامنے آنے کے بعد ہم نے یونائیٹڈ کے حکام سے رابطہ کیا، جنہوں نے ہمیں بتایا کہ وہ پاکستانی صارفین کے لیے پیش کردہ نئی گاڑیوں کے کاپی رائٹس کے لیے واقعی درخواست دے چکے ہیں۔

یہ گاڑی ان خصوصیات سے لیس ہے جو مقامی سطح پر بنائی جانے والی ہیچ بیکس میں نہیں ہیں، یونائیٹڈ حکام نے مزید کہا۔ اب یونائیٹڈ کے آنے والی اس نئی ہیچ بیک کی مزید تصاویر بھی سامنے آغی ہیں۔ لگتا ہے کہ گاڑی پشت پر پارکنگ کیمرے اور پاور ونڈوز کے ساتھ ہے۔

سامنے آنے والی نئی تصاویر یہ ہیں:

united bravo 4

 

united bravo 6

united bravo 7

united bravo

united bravo 3

united bravo 5

bravo united 2

car-bravo (1)

براوو ڈاہے موٹر DH350 کا تبدیل شدہ نام ہے اور اس کا انجن 800cc کا 3-سلینڈر یونٹ ہے۔ گزشتہ سال ادارے کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی کہ وہ 2018ء کی پہلی ششماہی میں نئی گاڑیاں جاری کرے گا۔ دیکھتے ہیں اس گاڑی کے ساتھ ادارہ دوسرے کون سے فیچرز پیش کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے PakWheels.com  پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.