ویگن آر اے جی ایس کی تصویریں سامنے آ گئیں، آپ بھی دیکھیں

0 580

پاک سوزوکی اگلے سال کی شروعات میں اپنی 1000cc ہیچ بیک ویگن آر کا AGS ورژن متعارف کروانے کی تیاریاں کر رہا ہے/ اس ماڈل کی تصویریں حال ہی میں سامنے آئی ہیں، آپ بھی دیکھیے:

تفصیلات کے مطابق ویگن آر کے نئے اور تیسرے ویرینٹ میں ٹرانسمیشن کے سوا موجودہ ویرینٹس سے مختلف کچھ نہیں ہوگا۔ کار میں کسی بھی قسم کی دوسری تبدیلی کی کمپنی سے توقع نہیں، جس کی وجہ اس ہیچ بیک کی قیمت کو حد سے زیادہ بڑھنے سے روکنا ہے۔ سوزوکی ویگن آر پاکستان میں بہت کامیاب رہی ہے۔ لیکن اب بڑھتی ہوئی قیمتوں اور کمپنی کی طرف سے نسبتاً چھوٹی 660cc کی آلٹو متعارف کروائے جانے سے اس کی فروخت بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ویگن آر اِس وقت مقامی مارکیٹ میں دو ویرینٹس میں دستیاب ہے، ایک VXR اور دوسری VXL۔ ویگن آر کے اِن مینوئل ویرینٹس کی ایکس-فیکٹری قیمت کچھ یوں ہے: 

  • سوزوکی ویگن آر VXR: 15,40,000 روپے 
  • سوزوکی ویگن آر VXL: 16,25,000 روپے 

ویگن آر آٹو گیئر شفٹ ورژن اگلے سال مارکیٹ میں آئے گا۔ کمپنی نے اب تک اس آٹومیٹک ورژن کو متعارف کروانے کی حتمی تاریخ ظاہر نہیں کی۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ نیا ورژن بھی قیمت میں کچھ اضافے کے ساتھ ہی آئے گا، جو تقریباً ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے ہونا متوقع ہے۔ 

دوسری جانب ویگن آر نے پچھلے چھ ماہ میں مارکیٹ شیئر میں بہت نقصان اٹھایا ہے۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) کے نفاذ کے ساتھ ساتھ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی گھٹتی ہوئی قدر نے بھی اس کی قیمت میں بہت اضافہ کر دیا ہے۔ نتیجتاً اس کی فروخت میں کمی آئی ہے اور صارفین 660cc آلٹو کو ترجیح دے رہے ہیں۔ موجودہ مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں اس کار کی فروخت میں 74.97 فیصد کی بہت بڑی کمی آ چکی ہے۔ آٹومیکر جولائی سے نومبر کے عرصے میں ویگن آر کے صرف 3,339 یونٹس فروخت کر پایا۔ پاک سوزوکی نے اس عرصے میں اپنی ہیچ بیک کے 6,356 یونٹس بنائے کہ، جو مارکیٹ میں کم طلب کو ظاہر کرتا ہے۔ مالی سال ‏2019-20ء میں ویگن آر کی فروخت کے اعداد و شمار کا پچھلے سال سے تقابل دیکھیں: 

قیمت کو محدود رکھتے ہوئے یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ صارفین ویگن آر کے AGS ویرینٹ کے حوالے سے کیا ردعمل دکھاتے ہیں۔ کیا مشہور ہیچ بیک نئے ویرینٹ کی بدولت پچھلے سال کے مقابلے میں اپنی فروخت کو بہتر بنا پائے گی؟ ہمیں نیچے تبصروں میں بتائیے اور پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری کے حوالے سے مزید خبروں کے لیے پاک ویلز کے ساتھ رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.