واسا لاہور نے پائپ کے ذریعے گاڑی دھونے پر عائد جرمانہ بڑھا دیا

0 435

واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) لاہور نے سڑکوں پر پائپ کے ذریعے گاڑیاں دھونے پر عائد جرمانہ دوگنا کر کے 2،000 روپے کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق واسا کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے احکامات پر متعلقہ حکام نے 17 اکتوبر 2019ء کو اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں لاہور ہائی کورٹ (LHC) نے صوبے بھر میں پائپوں کے ذریعے گاڑیاں دھونے پر پابندی لگا دی تھی۔ یہ قدم پانی بچانے کے لیے اٹھایا گیا تھا جو پائپوں کے ذریعے گاڑیاں دھونے کے عمل میں بہت ضائع ہوتا ہے۔ یہ بھی حکم دیا گیا تھا کہ پانی بچانے کے لیے گاڑی دھونے کے لیے بالٹیوں کا استعمال کیا جائے۔ اس کے نتیجے میں سینکڑوں سروس اسٹیشنز بند ہوئے کیونکہ ان میں سے بیشتر کے پاس ری سائیکلنگ کا مناسب نظام نہیں تھا۔ واسا کی جانب سے جاری کیا گیا باضابطہ نوٹیفکیشن مندرجہ ذیل ہے: 

ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے آپ کو حکومت کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔ پانی کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے اور اسے ایسی سرگرمیوں میں ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ قبل ازیں، اس حرکت پر جرمانہ 1،000 روپے تھا جو اب دوگنا کرکے 2،000 روپے کر دیا گیا ہے۔ 

ہماری طرف سے اتنا ہی، مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.